اس کا لفظی مطلب یہ ہے کہ (علی التوالی-) آگے آنے والے اور(علی تعاقب ) پیچھے رہنے والے ۔مراد غالباً یہ ہو گی کےآگے پیچھے ساتھ رہنے والی چیزوں کے حوالے کے ساتھ ۔کیا کوئی بتا سکتا ہے اس جملہ کا مطلب کیا ہے "علی سبیل التوالی والتعاقب"؟؟؟
توالی: اک چیز کے بعد دوسری کا آنا۔ پے در پے آنا۔
تعاقب: اک چیز کے پیچھے دوسری کا آنا۔
علی سبیل التوالی والتعاقب: پے در پے اور اک دوسرے کے بعد۔
پورا جملہ اگر دیں تو سیاق وسباق کو دیکھ کر بہتر ترجمہ کر سکتے ہیں۔
لگتا ہے یہاں آزاد صاحب کی مراد اپنے ایجا د کیے گئے طریقے میں چائے کو علی التعاقب اور سگرٹ کو علی التوالی کا درجہ دے کر عبارت کو لطیف بنا نا اوربیانیہ لطف پیدا کرنے کا تذکرہ مقصود تھا۔وہ خط کا حصہ کچھ اس طرح ہے۔۔۔
"شاید آپ کو معلوم نہیں کہ چاے کے باب میں میرے بعض اختیارات ہیں۔میں نے چاےکی لطافت و شیرینی کو تمباکو کی تندی و تلخی سے ترکیب دے کر ایک کیفِ مرکب پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔میں چاے کے پہلے گھونٹ کے ساتھ ہی متصلاً ایک سگریٹ بھی سلگا لیا کرتا ہوں۔پھر اس ترکیبِ خاص کا نقشِ عمل یوں جماتا ہوں کہ تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد چاے کا ایک گھونٹ لونگا اور متصلاً سگریٹ کا ایک کش لیتا رہونگا۔علمی اصطلاح میں اس صورتِ حال کو علیٰ سبیل التوالی و التعا قب کہیے۔"
پس وہی معنی ہوا ۔۔۔ پے در پے یعنی مسلسل اور اک کے بعد دوسرا۔وہ خط کا حصہ کچھ اس طرح ہے۔۔۔
"شاید آپ کو معلوم نہیں کہ چاے کے باب میں میرے بعض اختیارات ہیں۔میں نے چاےکی لطافت و شیرینی کو تمباکو کی تندی و تلخی سے ترکیب دے کر ایک کیفِ مرکب پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔میں چاے کے پہلے گھونٹ کے ساتھ ہی متصلاً ایک سگریٹ بھی سلگا لیا کرتا ہوں۔پھر اس ترکیبِ خاص کا نقشِ عمل یوں جماتا ہوں کہ تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد چاے کا ایک گھونٹ لونگا اور متصلاً سگریٹ کا ایک کش لیتا رہونگا۔علمی اصطلاح میں اس صورتِ حال کو علیٰ سبیل التوالی و التعا قب کہیے۔"
حسینی صاحب کیا آپ اس جملے کو اعراب کے ساتھ لکھ کر بتانے کی زحمت کرینگے تا کہ صحیح پڑھنے میں آسانی ہو؟؟؟