مولانا طاہر اشرفی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی مقرر

جاسم محمد

محفلین
مولانا طاہر اشرفی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی مقرر
ویب ڈیسک
منگل 29 ستمبر 2020
2086891-maulanatahirashrafi-1601389420.jpg

مولانا طاہر محمود اشرفی پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین بھی ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا۔ مولانا طاہر اشرفی کی بطور وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے مولانا طاہر محمود اشرفی پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایسا تو نہ کہو بھائی ۔
بالکل درست کہا سید صاحب، ویسے کچھ عرصہ پہلے ان موصوف کا ایک اسکینڈل مشہور تھا ٹی وی پر کسی لائیو پروگرام میں کچھ بہکی بہکی باتیں کر گئے تھے، بعد میں وضاحت آئی کہ میٹھا پان کھا رکھا تھا اس لیے۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پان میں کچھ ہی "مٹھاس" ہو لیکن ایسا بلنٹ سٹیٹمنٹ تو زیادتی ہی ہے بھئی ۔
ویسے وضاحت کیا نہوں نے خود پیش کی تھی ؟
 
محمد وارث

لائبریرین
پان میں کچھ ہی "مٹھاس" ہو لیکن ایسا بلنٹ سٹیٹمنٹ تو زیادتی ہی ہے بھئی ۔
ویسے وضاحت کیا نہوں نے خود پیش کی تھی ؟
شاید اب کچھ صحیح یاد نہیں، لیکن اتنا یاد ہے کہ میٹھا پان بہت "اِن" ہوا تھا شاید ان کے کسی محب نے کہا ہو۔

مجھے ذاتی طور پر اشرفی صاحب مناسب لگتے ہیں کہ ان کا شمار بھی کسی حد تک معتدل علمائے دیو بند میں ہوتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
بالکل درست کہا سید صاحب، ویسے کچھ عرصہ پہلے ان موصوف کا ایک اسکینڈل مشہور تھا ٹی وی پر کسی لائیو پروگرام میں کچھ بہکی بہکی باتیں کر گئے تھے، بعد میں وضاحت آئی کہ میٹھا پان کھا رکھا تھا اس لیے۔ :)
پاکستان دنیا کا شاید واحد ملک ہے جہاں پکڑے جانے پر شراب زیتون کے تیل، شہد اور میٹھے پان میں تبدیل ہو جاتی ہے :)
اور جہاں ہر کرپشن کیس سیاسی انتقام ہوتا ہے :)
 
Top