مولانا فضل الرحمان پی پی کے سوا تمام اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نامزد

جاسم محمد

محفلین
مولانا فضل الرحمان پی پی کے سوا تمام اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نامزد
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔

مشترکہ صدارتی امیدوار پر اپوزیشن میں اختلافات برقرار ہیں اور کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے جب کہ پی پی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی ہے۔

صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک پریزائیڈنگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جب کہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ڈاکٹرعارف علوی سندھ ہائی کورٹ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ ن لیگ، پی پی والے کیسے لوگ ہیں۔ نہ حکومت ٹھیک سے کر سکتے ہیں نہ اپوزیشن۔ اسپیکر، وزیر اعظم کے بعد صدر کا الیکشن بھی پلیٹ میں ڈال کر تحریک انصاف کو پکڑا دیا۔
 

فرقان احمد

محفلین
تیس اگست تک امیدوار دست بردار ہو سکتے ہیں۔ اس لیے، فی الوقت یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اور یہ تحریک والے کمال لوگ ہیں حکومت میں بھی اپوزیشن کر رہے ہیں-
درست کہہ رہے ہیں۔ پانچ سال مسلسل اپوزیشن کی وجہ سےتحریک انصاف اپنے رول سے باہر نہیں نکل پا رہی۔ امید ہے کچھ ہفتوں تک بہتری آجائے گی۔
 
Top