قرۃالعین اعوان
لائبریرین
مولیٰ مولیٰ لاکھ پکارے مولیٰ ہاتھ نہ آئے
لفظوں سے ہم کھیل رہے ہیں معنٰی ہاتھ نہ آئے
جو پانی کے نام کو پانی جانے نادانی ہے
پانی پانی رٹتے رٹتے پیاسا ہی مر جائے
شعلہ شعلہ رٹتے رٹتے لب پر آنچ نہ آئے
اک چنگاری لب پر رکھ لو لب فورا جل جائے
اسم پہ قانع ہونے والا اور مسمیٰ کھونے والا
کام نہ کرنے والا مورکھ بس نام سے جی بہلائے