مون سون کے چھٹے اور طوفانی اسپیل نے کراچی کو ڈبودیا

سیما علی

لائبریرین
ناقابلِ یقین۔ کیا آپ کو اس ڈرامے کا نام یاد تھا؟ آخر، تلاش کیسے کر لیا آپ نے۔ ایک بار پھر، آپ کے لیے تالیاں۔ کیسی زبردست جگہ ہے یہ محفل۔ ایک بار پھر، شکریہ۔
ہمیں یہ بہت اچھی طرح یاد کیو ں کہ خود پر گذری بات انسان مشکل سے بھولتا ہے ۔ہم نے سروس شروع کی مئی 1977
اور یہ بارش 30.6.1977
Probationary period تھا۔
رات کو ایک بجے گھر پہنچے ۔اور پریشانی کا عالم بیان سے باہر ۔۔۔۔۔
 
بابا-جی

محفلین

رات کو ایک بجے! :rain:
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان
31 اگست ، 2020
8_030045_reporter.JPG
ویب ڈیسک

کراچی: ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں کا سی بی سی دفتر کے باہر احتجاج

کراچی: پانچ دن سے پانی میں گھرے ڈيفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں کا صبر جواب دے گیا۔

ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور اس دوران مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ انتظامیہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے اور فلڈ ریلیف کے نام پرلیے گئے ٹیکس کا آڈٹ اور احتساب کیا جائے۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے پانی کی نکاسی اور سڑکوں کی از سر نو تعمیرکا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کروڑوں روپے ٹیکس دیتے ہیں لہٰذا اب کوئی ٹیکس نہیں دیں گے۔

سی بی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کو رکوانے کے لیے پولیس موقع پر پہنچ گئی جس سے پولیس اور مظاہرین میں تکرار بھی ہوئی تاہم کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے کچھ مظاہرین کو اندر بلالیا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا بود و باش پوچھو ہو پنڈی کے ساکنو
ہم کو غریب جان کے ہنس ہنس پکار کے

کراچی جو ایک شہر تھا عالم میں انتخاب
رہتے تھے منتخب ہی جہاں روزگار کے

بھٹو نے اس کو لوٹ کے برباد کر دیا
ہم رہنے والے ہیں اسی اجڑے دیار کے

منتخب ۔از خاور اکرم
 
سیما علی

لائبریرین
کیا بود و باش پوچھو ہو پنڈی کے ساکنو
ہم کو غریب جان کے ہنس ہنس پکار کے

کراچی جو ایک شہر تھا عالم میں انتخاب
رہتے تھے منتخب ہی جہاں روزگار کے

بھٹو نے اس کو لوٹ کے برباد کر دیا
ہم رہنے والے ہیں اسی اجڑے دیار کے

منتخب ۔از خاور اکرم

ناصر کاظمی کے اس شعر میں تھوڑی سی تحریف کی اجازت دیجیے:
ہمارے گھر کی دیواروں پہ ناصرؔ
”کراچی شہر کی گلیوں میں یارو“
تباہی بال کھولے رو رہی ہے

سیما علی

لائبریرین
پاکستان
31 اگست ، 2020
8_030045_reporter.JPG
ویب ڈیسک

کراچی: ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں کا سی بی سی دفتر کے باہر احتجاج

کراچی: پانچ دن سے پانی میں گھرے ڈيفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں کا صبر جواب دے گیا۔

ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور اس دوران مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ انتظامیہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے اور فلڈ ریلیف کے نام پرلیے گئے ٹیکس کا آڈٹ اور احتساب کیا جائے۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے پانی کی نکاسی اور سڑکوں کی از سر نو تعمیرکا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کروڑوں روپے ٹیکس دیتے ہیں لہٰذا اب کوئی ٹیکس نہیں دیں گے۔

سی بی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کو رکوانے کے لیے پولیس موقع پر پہنچ گئی جس سے پولیس اور مظاہرین میں تکرار بھی ہوئی تاہم کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے کچھ مظاہرین کو اندر بلالیا۔
میر ے گھر کلفٹن بلاک 5 ، 48 کھنٹے بجلی غائب رہی۔اربابِ اختیار سنیں تب بات ہے ورنہ تو اسِ میں عام معصوم شہری ٹریفک جام میں پھنسے رہئں گے۔۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
آپ اور آپ کے آس پڑوس میں لوگوں نے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کیں؟ ویسے پانی پہ کس کا زور ہے؟ بہت نقصان ہوا ہے اہلِ کراچی کا.
الحمد للہ ہمارے علاقہ بلکہ آس پاس بھی ایسا پانی جمع نہیں ہوا جیسا دیگر علاقوں میں ہوا۔۔۔
اور بارش کے دوران جو تھوڑا بہت جمع ہوا تھا وہ بھی بارش رکنے کے بعد جلد ہی اتر گیا۔۔۔
لہٰذا کسی قسم کی تدابیر اختیار کرنے کی نوبت ہی نہ آئی!!!
 
Top