جاسمن
لائبریرین
ایک موٹی خاتون کی شادی کی تصویر آج کل وائرل ہوئی ہے۔اور ہر طرف سے یہ تصویر شریک کی جا رہی ہے۔کوئی اسے بلیو ویل گیم سے منسلک کرتا ہے۔۔کوئی کسی اور طرح مذاق بناتا ہے۔اسی طرح ہم موٹے افراد کو دیکھ کے یا ان کی تصاویر شریک کر کے خود بھی لطف اندوز ہوتے ہیں اور اوروں کو بھی اشارہ کرتے ہیں/شئیر کرتے ہیں کہ وہ بھی خوش ہوں۔
شاید ہم لوگ جانتے ہوں کہ بعض اوقات موٹاپا ایک بیماری ہوتی ہے اور ہم میں سے کئی بیماری یا کسی اور وجہ سے موٹاپے کا شکار ہیں۔یا اگر ہماری اپنی کسی کوتاہی کی وجہ سے اپنا وزن بڑھ جاتا ہے تو بھی بہت سی اور طرح کی کوتاہیاں سب سے ہی ہوتی ہیں۔
قرآن پاک کے مطابق مومن مرد مردوں کا مذاق نہ اڑائیں اور مومن عورتیں عورتوں کا مذاق نہ اڑائیں۔۔۔ہو سکتا ہے وہ ہم سے بہتر ہوں۔
کیا موٹوں /معذور افراد کو شادی کرنے کا حق نہیں؟
یا پھر انہیں زندہ ہی نہیں رہنا چاہیے؟؟؟؟؟؟؟
یا پھر ایسا کیوں نہ کریں کہ انہیں ایک پنجرے میں بند کر دیں ۔آتے جاتے دیکھ کے خوش ہوا کریں۔ان لوگوں کا اس کے سوا مصرف بھی کیا ہے!!!