میں نئی موٹرسائیکل خریدنا چاہتاہوں۔ لیکن اس کے بارے مجھے زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ میری رینج چالیس ہزار روپے کی ہے۔ کیا کوئی مجھے مشورہ دے سکتا ہے کہ میں کون سی بائیک خریدوں۔ اور رجسٹریشن کس طرح کروائی جاتی ہے؟؟
96 سے 2007 دسمبر تک کاواساکی سے لیکرہنڈا 125 تک تقریبا سبھی موٹر سائیکلیں چلاچکا ہوں۔اور میں نے اس میں ہنڈا سی ڈی 70 کو اچھا پایا ہے۔ بے شک تین چار سال پرانا ماڈل لیں لیکن ہنڈا سی ڈی 70 لیں۔ پٹرول تو ویسے ہی مہنگا ہے۔ لہذا یہ آپ کی بچت میں مددگار ثابت ہوگی۔
ہنڈا 125 ایک دفعہ 120 کی رفتار سے یونیورسٹی روڈ پر چلاتے ہوئے اچانک اگلا ٹائر پھٹا اور میں ہوا میں قلابازیاں کھاتا ہوا 20/25 گز دور جاگرا۔ ہیلمٹ کی وجہ سے تو سر بچ گیا لیکن پورے بدن پر زخم۔ اس دن کے بعد 125 اور تیز رفتاری دونوں چھوڑ دیں۔
فرحان بھائی، میرا مشورہ ہے کہ آپ نئی بائیک لے لو، استعال شدہ اگر کسی دوست کے پاس ہے تو ٹھیک ہے مگر دکان سے لینے میں بہت سارے مسائل ہیں۔ بہت کام نکل آتے ہیں۔ dyl کا 70 مناسب ہے۔ 46000 کا۔ cd 70 تو بہت اچھا ہے مگر قیمت زیادہ ہے۔ اگر استعمال شدہ لینا ہے تو صرف cd 70 لیجئے گا۔ میرا مشورہ پھر بھی نیا ہوگا۔ چائینہ کا ہی لے لیں