محمد وارث

لائبریرین
علامہ اقبال کے ایک دوست سید وحید الدین کے کچھ رشتے دار تھے جنھیں کتے پالنے کا بہت شوق تھا۔ ایک روز وہ لوگ کتوں کے ہمراہ علامہ سے ملنے چلے آئے، وہ لوگ تو اتر کر اندر جا بیٹھے او کتے موٹر کار ہی میں رہے۔

اتنے میں علامہ کی ننھی بچی منیرہ، جس نے موٹر میں کتے دیکھ لیے تھے، دوڑتی ہوئی اندر آئی اور علامہ سے کہنے لگی۔ ابا ابا، موٹر میں کتے آئے ہیں۔

علامہ نے ان لوگوں کی طرف دیکھا اور کہا، نہیں بیٹا یہ تو آدمی ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ چاند بابو، دراصل میرے پاس دو کتابیں ہیں لطیفوں کی، 'علمی و ادبی لطیفے' اور 'اہلِ قلم کی شوخیاں'، انہی میں سے لکھے ہیں!
 
Top