فائزہ افنان
محفلین
ایک شخص نے ایک خوبصورت لڑکی سے شادی کی - چند عرصہ بعد اس لڑکی کو ایک بیماری لگ گئی جس سے اسکی جلد متاثر ہونی لگی اور چہرے کی خوبصورتی بھی روز بروز کم ھوتی گئی
ایک دن اسکے شوہر کو کسی کام کے سلسلے میں سفر پرجانا پڑا، واپس آتے ہوئے اسے حادثہ پیش آیا جس سے اسکی دونوں آنکھیں کی بینائی چلی گئی۔ ادھر اسکی بیوی بیماری کی وجہ سے بدصورت ھوتی گئی مگر اندھے آدمی کو اس بات کا علم نہ تھا لہذا انکی خوشگوار زندگی پر کوئی اثر نہ پڑا دونوں ایک دوسرے کو پہلے کی طرح چاہتے تھے اور ایکدوسرے کا خیال رکھتے رہے۔ ایک دن اس لڑکی کا انتقال ہوگیا، اسکا شوہر بیوی کے غم میں اُداس رہنے لگا ایک دن اُسنے فیصلہ کیا یہ جگہ چھوڑ کر کہیں اور چلا جائے- جب وہ جانے لگا تو اُسکے دوست نے پوچھا : پہلے تمہاری بیوی تمہارا خیال رکھتی اب کس کی مدد سے زندگی بسر کرو گے - تو اُس آدمی نے جواب دیا: "میں اندھا نہیں ھو- میں اپنی بیوی کا دل رکھنے کے لیئے اندھا بنا کیونکہ اگر میں ایسا نہ کرتا تو میری بیوی کو یہ احساس اسے اسکی بیماری سے زیادہ تکلیف دیتی۔ کہ میں اُسکی بد صورتی برداشت کر رہا ہوں اسلئے میں نے اندھے ہونے کا ڈرامہ کیا۔ وہ بہت اچھی بیوی تھی، میں بس اسے خوش رکھنا چاہتا تھا مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا ---- !
دوستوں : کبھی کبھی ہمیں بھی زندگی میں دوسروں کی خامیوں کو نظرانداز کرکے اندھا بنکر رہنا پڑتا ھے تاکہ پیار محبت اور سکون سے زندگی گزار سکیں،----
اللہ پاک ہم سبکو عمل کی توفیق عطا فرماے..!