مُشؔیر کاظمی :::::: رات ہم نے بھی یُوں خوشی کر لی :::::: Musheer Kazmi

طارق شاہ

محفلین

غزل

رات ہم نے بھی یُوں خوشی کر لی
دِل جَلا کر ہی روشنی کر لی

آ تے جا تے ر ہا کر و صاحب!
آنے جانے میں کیوں کمی کر لی

کانٹے دامن تو تھام لیتے ہیں
کیسے پُھولوں سے دوستی کر لی

ہم نے اِک تیری دوستی کے لئے
ساری دُنیا سے دُشمنی کر لی

تیری آنکھوں کی گہری جِھیلوں میں
غرق ہم نے یہ زندگی کر لی

ہم نے اُن سے نظر مِلا کے مُشؔیر
کتنی بے چین ز ند گی کر لی

مُشؔیر کاظمی
1924-1975
 
Top