سیدہ شگفتہ
لائبریرین
مُوڈی
.
مُوڈی
اُردو محفل کے سیاسی و مذہبی خِطّوں میں اگرچہ مُوڈ کی فراوانی سی فراوانی تھی تاہم اس فراوانی کے باوجود (شائد ناکافی سمجھتے ہوئے) اب ہر رکن کو مزید سہولت دے دی گئی ہے کہ وہ خُود کو جس طرح چاہے مُوڈی ظاہر کرے۔ اس سہولت کی وجہ سے اب جب بھی اردو محفل پر پہنچیں جس کو دیکھیں مُوڈ میں ہے۔۔۔ گویا مُوڈ اب ایسے اُگنے لگے ہیں جیسے کُھمبیاں۔۔۔ اب ہر جانب مُوڈیوں کی بہتات ۔۔۔
اب تک :
زیادہ تر مُوڈی تھکے ہوئے پائے گئے ہیں۔۔۔ (یہاں آپ کی اپنی صوابدید پر ہے کہ تھکے ہوئے کو لُغوی معنی میں لیں یا پھر۔۔۔ )
عام طور پر خُوشگوار مُوڈی کی تحریر (پوسٹ) اس انداز میں ہوتی ہے جیسے تازہ ترین کسی غم سے دوچار ہوئے بیٹھے ہوں۔۔۔ اب بندہ سوچے۔۔۔ الٰہی خیر !!
مصروف مُوڈی گھنٹوں گھنٹوں اردو محفل کے اُفق پر چمکتے رہنے کے باجود کوئی ایک پوسٹ بھی نہیں کر پاتے۔۔۔ نجانے کیا کرتے رہتے ہیں !
مخمُور مُوڈی زیادہ تر سیاسی خطّے میں پائے جاتے ہیں۔۔۔ اگر وہاں نہیں بھی ہوں تو جہاں جہاں بھی ہوں زیر اثراتِ خمر معلوم ہوتے ہیں ۔۔۔
راہ بھٹکے مُوڈیوں کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا : میں کہاں ہوں ؟
پُر سکون مُوڈیوں کو دیکھ کر دل سے دعا نکلتی ہے کہ اللہ انھیں حقیقی سکون عطا فرمائے۔
کچھ بے جان موڈی بھی ہیں ایسے کچھ موڈیوں کے لئے (اہلِ محفل کے خیال میں) بہتر ہے کہ لمبے عرصہ تک بے جان ہی رہیں !
ٹُن مُوڈی بظاہر ٹُن ہی ہوتے ہیں پر جہاں کوئی مطلب کی بات ہوئی یوں ہڑبڑا جاتے ہیں جیسے گھنٹی ٹَن کر کے سر پہ بجائی گئی ہو۔۔۔ زیادہ تر آپ ٹُن رہنا پسند کرتے ہیں لہذا فوری جواب دے کر دوبارہ بحرِ ٹُن میں غوطہ کھا جاتے ہیں ۔
۔۔۔
چھ برس گزرنے کو آگئے۔۔۔ آپ کی تحقیق کب مکمل ہوگی اپیا۔۔ اور آپ آج کل پھر چھٹیوں پر ہیں۔مزید تحقیق جاری ہے۔۔۔
تفصیل پھر کبھی سہی۔۔۔ !
جو رہ گئے ہیں ان پر آپ لکھ دیجیےبہت خوب ۔۔۔ بہت اچھا لکھا ہے۔۔۔ لیکن اداس موڈی پہ نہیں لکھا کیوں۔۔۔ ۔