"مُچھ نییں تے کچھ نییں" (مونچھ نہیں تو کچھ نہیں)

طالوت

محفلین
مونچھ مردوں کا عالمی ورثہ ، قدامت پرست آج بھی "مُچھ منے" (بغیر مونچھوں والے) کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے ۔۔ بلکہ میرے ایک ہندوستانی دوست کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے بعض علاقوں میں اگر شوہر کی مونچھ نہ ہو تو خاتون گھر میں گھسنے نہیں دیتیں۔۔
چلیے آج دیکھتے ہیں مقابلہ مونچھ ;)
moustache.jpg

moustache2.jpg

ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ بادام سنگھ گجر دنیا میں سب سے بڑی مونچھیں رکھتے ہیں۔۔ تقریبا ساڑھے بارہ فٹ لمبی مونچھیں ہیں جو 22 سالوں سے قینچی سے محروم ہیں۔
moustache_competition090107.jpg

moustache.jpg

Moustache.jpg

moustache0gi.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خوب ظہیر بھائی

جنہوں نے سنبھال کر رکھی ہوئی ہیں، وہ بہت اچھی لگیں۔

یہ آخری والی تصویر والے صاحب کی تو اتنی بڑی نہیں ہیں۔ ان کی تصویر لگانے کا کیا راز ہے؟ اور پھر ان کی پیچھے ایک خاتون بھی کھڑی ہیں۔
 
طالوت

محفلین
یہ اپنے نوید قمر ہیں پیپلز پارٹی کے خاصے پہچانے جاتے ہیں اپنی مونچھوں کی وجہ سے ۔۔ (کام شام تو کوئی خاص ان کا نظر نہیں آتا) تصویر کا زاویہ درست نہیں ورنہ ان کی مونچھیں بھی قابل دید ہیں ۔۔ خاتون تو آپ سمجھ ہی سکتے ہیں کہ کیوں ان کے پیچھے ہے۔۔
وسلام
 
زین

لائبریرین
بہت خوب

موصوف وفاقی کابینہ کے رکن بھی ہیں۔
 
طالوت

محفلین
مجھے بھی کلین شیو کہا جا سکتا ہے ، مگر میں قیس کی طرح شیو بڑھائے رکھتا ہوں ۔۔
وسلام
 
Top