مِثلِ عُمرِ خَبرِ* نَو جَب زِندَگی رِہ جَائے گی - (غزل)

عؔلی خان

محفلین
*~* غزل *~*

مِثلِ عُمرِ خَبرِ* نَو جَب زِندَگی رِہ جَائے گی
دِیکھنا، مَضمُون مِیں پھر تِشنَگی رِہ جَائے گی

بَاقی سَاری شَان سے رَسمِیں اَدا ہونے کے بَعد*
کِیا خَبَر تھی بَس یہی اِک رُخصَتی رِہ جَائے گی

پِہلے پِہلے فُون ہوں گے، خَط بھی لِکھّے جَائیں گے
پھِر برائے نَام سی بَس دوسَتی رِہ جَائے گی

اِیک لمحے مِیں سَبھی کُچھ رَوند ڈالا جائے گا
اور چَشمِ وَقت سَب کُچھ دِیکھَتی رِہ جَائے گی

قَافِلہ تو جَا چُکا ہوگا اور اس کو پھِر ہَوا
رَاکھ کے خَستہ کھَنڈر مِیں ڈُھونڈَتی رِہ جَائے گی

وہ مِرا ہو کے بھی میرے سَاتھ نہ چَل پائے گا
عُمر کے بَاقی سَفر مِیں یہ کَمی رِہ جَائے گی

بُوڑھے ہو کر سَارے پَتّے خَاک مِیں مِل جَائیں گے
شَاخ پر بَس اِیک نَنّھی سِی کَلی رِہ جَائے گی

کیا کوئی اَب کے بھی بَچّہ چھِین کر لِے جَائے گا
اَور مَاں گاڑی کے پِیچھے بھَاگتی رِہ جَائے گی

مَیں گَلے کِیسے لَگاتا چَاند کو اَپنے عؔلی
جَب خَبَر تھی بعد مِیں پھِر تِیرَگی رِہ جَائے گی

* معذرت کے ساتھ یہاں پر حَسبِ تَلازمہ (خبر= مَضمُون) 'خَبَر' کو مہند کر کے (اگرچہ زبانِ عربی مِیں 'خَبَر' کی جمع 'اخبار' ہے لیکن اُردو میں مہندانہ لفظ 'خَبریں' کو بھی 'خَبَر' کی جمع کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔) اس کا وَزن 'طَر٘ز' کے طور پر باندھا گیا ہے۔ اِسی غزل کے چوتھے اور آخری مصرعہ مِیں خَبَر کا مروجہ وَزن استعمال کیا گیا ہے۔
* اسے میری غلطی نہیں بلکہ – معذرت کے ساتھ - گستاخی، بے اَدبی اور ضرورتِ مصرعہ خیال کیجیے۔ شکریہ

© عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
 
Top