حفیظ جالندھری :::: مِرے مزاقِ سُخن کو سُخن کی تاب نہیں -- Hafeez Jalandhari

طارق شاہ

محفلین

xj0y.jpg

حفیظ جالندھری

غزل

مِرے مذاقِ سُخن کو سُخن کی تاب نہیں
سُخن ہے نالۂ دل ، نالۂ رباب نہیں

اگر وہ فتنہ ، کوئی فتنۂ شباب نہیں
تو حشر میرے لئے وجہِ اضطراب نہیں

نہیں ثواب کی پابند بندگی میری
یہ اِک نشہ ہے جو آلودۂ شراب نہیں

مجھے ذلیل نہ کر عُذرِ لن ترانی سے
یہ اہلِ ذوق کی توہین ہے، جواب نہیں

جو کامیابِ محبّت ہے ، سامنے آئے
میں کامیاب نہیں، ہاں میں کامیاب نہیں

اُسی کی شرم ہے میری نِگاہ کا پردہ
وہ بے حِجاب سہی ، میں تو بے حِجاب نہیں

سُنا ہے میں نے بھی ذکرِ بہشت و حُور و قصُور
خُدا کا شُکر ہے نیّت مِری خراب نہیں

سُخنورانِ وطن سب ہیں اہلِ فضل و کمال
تو کیوں کہوں ، کہ میں ذرّہ ہُوں آفتاب نہیں

بیانِ درد کو ، دل چاہیے جنابِ حفیظ
فقط ، زبان یہاں ، قابلِ خِطاب نہیں

ابوالاثرحفیظ جالندھری

کاشفی

محفلین
سُنا ہے میں نے بھی ذکرِ بہشت و حُور و قصُور
خُدا کا شُکر ہے نیّت مِری خراب نہیں
واہ بہت ہی عمدہ!
 
طارق شاہ

محفلین
کیا عنوان میں "مزاق" دانستہ لکھا گیا ہے؟ :) :) :)
نہیں سعود صاحب
کافی تلاش کیا ، عنوان میں ترمیم کی کوئی سبیل، مگر ناکام رہا :)
عنوان میں ترمیم کا اختیار جو پہلے تھا، شاید اب ہر اِک کو نہیں حاصل
آپ درست کردیں گے تو عنایت ہوگی :)

مستقبل میں بھی ایسی کوتاہ نگاہی کی تصحیح از خود ہی کردیں گے تو کیا بات ہو
زحمت کے لئے شرمندہ ہوں
واپس لوٹ آنے پر بھی دلی خوش آمدید قبول کریں
بہت خوش رہیں ۔:)
 
اسی صفحے پر آپ عنوان کی سیدھ میں بائیں جانب دیکھیں وہاں "لڑی کے اختیارات" لکھا ہوگا، اس پر کرسر لے جائیں تو عنوان مدون کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔ :) :) :)
غالباً یہ اختیار ایک یا دو دن برقرار رہتا ہے۔ :) :) :)
 
جی پہلے کئی بار تدوین (غلطی کا خوگر ہوں) کر چکا ہوں ۔ مگر اب نہیں نظر آیا ، غلطی کا احساس اسے چسپاں کرنے کے فورا بعد
ہی ہو گیا تھا ، چلیں اب فراق صاحب کی غزل لگا کر بائیں جانب اوپر ، ترجیحی یا مدون کرنے کا اختیار دوبارہ دیکھتا ہوں :)

جواب کے لئے تشکّر :):)
 
آخری تدوین:
Top