مٹی کی گہرائی

مٹی کی گہرائی

میں رنگین مزاج آدمی تو نہیں لیکن رنگ برنگے سپنے دیکھتا ہوں۔
سُرخ سپنے، سبز سپنے، نیلے اور پیلے سپنے۔
خوشیوں کے سپنے اور غمی کے سپنے۔
ادھورے سپنے اور پورے سپنے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
میرے ہاتھ میں رنگ برنگے پینسل ہے۔
آج میں اپنے ان سپنوں میں رنگ بھرنا چاہتا ہوں تاکہ آپ کو دکھا سکوں۔
لیکن رنگ کہاں سے بھروں؟
کہاں سے شروعات کروں؟
اور کس رنگ سے؟
کس سپنے سے؟
سب گڈ مڈ ہو گئے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کیا کوئی بتا سکتا ہے؟
کہ
آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟
کیوں ہم اپنے سپنوں میں رنگ نہیں بھر سکتے؟
کیوں سپنے ادھورے رہ جاتے ہیں؟
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سوچتا ہوں
زندگی کے اختتام پر
نا جانے کتنے لوگ
میری طرح ہاتھ میں رنگ برنگے پینسل لئے
بیٹھے ہوں گے
اپنے سپنوں میں رنگ بھرنے
رنگ محسوس کرنے۔
لیکن
مایوسی کی گہرائیوں میں کھو جاتے ہوں گے
اپنے سپنوں کے ٹوٹنے سے،
اور
ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ
مٹی کی گہرائی میں اتر جاتے ہوں گے
اپنے سارے سپنے لئے
ہمیشہ کیلئے۔

تحریر: محمد اجمل خان
۔۔۔۔
 
Top