مچھلی کے سیخ کباب ۔

حجاب

محفلین

مچھلی کے سیخ کباب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪

بڑی مچھلی کے قتلے آدھا کلو ( بغیر کانٹے والی مچھلی )
دہی آدھا پاؤ۔
گرم مصالحہ پسا ہوا 2 چائے کے چمچ۔
سرخ مرچ پسی ہوئی 2 چائے کے چمچ۔
بھنے ہوئے چنوں کا آٹا 2 کھانے کے چمچ۔
نمک حسبِ ذائقہ۔
پیاز 1 درمیانی۔
لیموں 2 عدد۔
لہسن پسا ہوا 2 کھانے کے چمچ۔
بالائی 2 کھانے کے چمچ۔
انڈا 1 عدد۔
آٹا آدھی پیالی۔
آئل 1 پیالی۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪

مچھلی کے ٹکڑے ( ایک انچ مربع سائز میں ) کاٹ لیں۔مچھلی کے ٹکڑوں کو نمک لگا کے رکھ دیں ۔اس کے بعد پہلے مچھلی پر آٹا لگا کے دھو لیں۔پھر لیموں کا رس اور تھوڑا سا لہسن لگا کے مچھلی دھو لیں۔پیاز کو براؤن کرلیں ( ڈارک براؤن نہ ہو) اب سارے مصالحے، پیاز کے ساتھ باریک پیس کر پیسٹ بنا لیں۔اس پیسٹ میں دہی ، بالائی اور انڈے کی زردی ملا دیں۔اب مچھلی کے ٹکڑوں کو اس مصالحے کے پیسٹ میں ڈبو کے چھوڑ دیں۔30 منٹ بعد مچھلی کے ٹکڑے سیخ میں پرو لیں اور کوئلے پر سینک لیں ساتھ تھوڑا تھوڑا گھی ان پر لگاتے جائیں۔جب یہ کباب سرخی مائل براؤن ہو جائیں تو اتار لیں اور املی کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔
کوئلے پر سینکنا مشکل ہو تو اسٹک میں لگا کے کم آئل میں ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

ماوراء

محفلین
واہ، آج تو مچھلی ڈے ہو گیا۔ شکریہ حجاب۔ مچھلی کی ترکیبیں مجھے بہت کم آتی ہیں۔ میں سوچ رہی ہوں کہ تم اپنے بلاگ کو کھانے کی تراکیب کا بلاگ بنا لو۔ ایک تو میرے لیے آسانی ہو جائے گی کہ جب مجھے کسی ترکیب کی ضرورت ہو گی، آرام سے تمھارا بلاگ کھولوں گی اور بنا لیا کروں گی۔ انکل اعجاز اختر کی بیٹی نبیلہ کا بلاگ دیکھنا، اس میں صرف تراکیب ہیں۔ اور زبردست بلاگ ہے۔ تم بھی شروع ہو جاؤ۔ اور یہاں کی ساری تراکیب وہاں لے جاؤ۔
 

ماوراء

محفلین
image008wa3.jpg
 

سارہ خان

محفلین
حجاب مزے کی ترکیب ہے ۔۔ میں نے مچھلی کے کباب تو کبھی نہیں کھائے ۔۔ کیونکہ ہم لوگ کھاتے ہیں میٹھے پانی کی مچھلی جس میں کانٹے بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔۔ اس کے کباب بننا تو نا ممکن ۔۔ لیکن یہ ترکیب ٹرائے کرنے کے لئے منگواؤں گی ضرور بنا کانٹوں والی مچھلی ۔۔:)
 
Top