مکڑی بے ضرر یا ضرر رساں

طالوت

محفلین
مکڑی
ان قریبا 40،000 اقسام دریافت کی جا چکی ہیں ۔۔
مکڑی یا ہشت پا ایک شکارخورغیر فقاری جانورہے(2007 میں ایک سبزی خور مکڑی بھی دریافت کی جا چکی ہے) ۔ جس کا جسم دو قطعات پر مبنی ہوتاہے۔آٹھ ٹانگیں، بغیر جبڑے کا منہ اور بغیر پر۔ اس کے مطالعہ کو عنکبوتیات کہا جاتاہے۔ دنیا بھر میں اس کی بے شمار قسمیں پائی جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں پائی جانے والی مکڑیاں جگہ اور موسم کے اعتبار سے مختلف رنگ و جسامت کی حامل ہوتی ہیں۔ تمام مکڑیوں میں جالا بنانے کی صلاحیت قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے۔ یہ جالا ریشمی لحمیات پر مشتمل ہوتا ہے۔ زیادہ تر مکڑیاں اس جالے کو شکاری ہتھیارکے طور پر استعمال کرکے اپنی خوراک حاصل کرتی ہیں۔ مکٹریوں کی کچھ اقسام بے ضرر ہوتی ہیں جبکہ کچھ انتہائی زہریلی بھی ہوتی ہیں۔
ان کی خوراک زیادہ تر چھوٹے کیڑے مکوڑے جیسے چیونٹی، مکھی وغیرہ ہوتی ہے۔
مکڑی کی بہت سے اقسام دنیا کے مختلف حصوں میں بطور انسانی غذا بھی کام آتی ہیں۔ کمبوڈیا میں تلی ہوئی مکڑیاں مرغوب غذا ہیں۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ اور جنوبی امریکہ کے کچھ حصوں میں ایسے مقامی قبائل موجود ہیں جوکہ مکڑی کو بطور غذا استعمال کرتے ہیں۔
بشکریہ اردو وکیپیڈیا
ladybird-spider.jpg

Spider_cutted.jpg

2768450335_5da235655d_o.jpg

Pictures%20004.jpg

DSC02465.JPG

بعض مکڑیاں انتہائی خطرناک ہوتی ہیں ان کے کاٹنے سے کیا ہو سکتا ۔۔ ؟
دیکھیے
----------------
وسلام
 

طالوت

محفلین
میری پسندیدہ مکڑی ٹرنٹولا ہے ۔۔اس کی 900 اقسام ہیں ۔۔بڑی ٹرنٹولا ، چھپکلی ، چوہے اور پرندوں کا بھی شکار کر لیتی ہیں ۔۔ حتی کہ یہ سانپ کا بھی کچومر نکال سکتی ہیں ۔۔ اکثر ٹرنٹولا انسانوں کے لیے بے ضرر ہوتی ہیں ، انھیں آپ بلا خوف و خطر کندھے یا ہاتھ میں لیئےگھوم سکتے ہیں ۔۔

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=boZebIFn0P0"]ٹرنٹولا اور سانپ[/ame]
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=2r6K9eBjLbI&feature=related"]ایک ٹرنٹولا سانپ کے شکار کے بعد[/ame]
--------------------
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
مکڑی چھوٹی موٹی ہو تو خیر ہے لیکن ٹیرنٹیولا جیسی مکڑیاں !!!! اف میرے خدا ۔۔۔۔۔۔
ابھی چند ماہ قبل کیمپنگ کے دوران ایک بہت بڑی مکڑی میرے کیمپ پر چلتی نظر آئی۔ میں اس کو حلال کرنے کی ذمہ داری اپنے ساتھی کے سر ڈال کر نو دو گیارہ ہو گیا :) اُس مکڑی سائز میری ہتھیلی جتنا تھا
 

طالوت

محفلین
کیا بات ہے آپ کی پسند کی ، ویسے اور کیا کیا پسند ہے آپ کو
مجھ تو کافی کچھ پسند ہے لیکن معلوم ہوتا ہے آپ کو یہ پسند نہیں :)
یا میرا خدایا یہ کیا ہے
خیر مجہے ان سے گِن آتی ہے
مکڑیاں مجھے بھی پسند نہیں سوائے ٹرنٹولا کے ۔۔
ٹیرنٹیولا کے نام سے تو ایک ہومیو پیتھک دوائی بھی ہے۔
ممکن ہے ہو ، ایلو پیتھک ادویات میں تو جانوروں کا استعمال کیا جاتا ہے ، ہومیو پیتھک کی مجھے خبر نہیں۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
مکڑی چھوٹی موٹی ہو تو خیر ہے لیکن ٹیرنٹیولا جیسی مکڑیاں !!!! اف میرے خدا ۔۔۔۔۔۔
ابھی چند ماہ قبل کیمپنگ کے دوران ایک بہت بڑی مکڑی میرے کیمپ پر چلتی نظر آئی۔ میں اس کو حلال کرنے کی ذمہ داری اپنے ساتھی کے سر ڈال کر نو دو گیارہ ہو گیا :) اُس مکڑی سائز میری ہتھیلی جتنا تھا
:rolleyes:
یعنی آپ مصیبت کے وقت ساتھیوں کو چھوڑ کر رفو چکر ہو جاتے ہیں:blush:
آپ بڑے آرام سے کسی شاخ یا لکڑی کے ٹکڑے کی مدد سے اسے جنگل کا راستہ دکھا سکتے تھے ۔۔ تاہم پھدکنے والی مکڑیوں سے ذرا ہوشیار۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
بہادری کا تو ابھی تک کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ آپ اپنی کوئی تصویر ویڈیو وغیرہ شیئر کریں تاکہ ہم آپ کو ""تمغہ جراٰت ""سے نوازے
 

طالوت

محفلین
ہاہاہاہا ! شہزادے میں اپنی نہیں ٹرنٹولا کی بہادری کی بات کر رہا ہوں ۔۔
سانپ کا شکار مکڑی کرے تو بہادری ہی ہوئی نا
شیر سے شکار لگڑ بھگے چھین لے جائیں تو بہادری ہی ہوئی نا

اور ہم کہاں کے بہادر :blush:
وسلام
 

طالوت

محفلین
بہت خوب میرے بہادر بھیا آپ کی پسند بھی سب سے نرالی نکلی۔
بس جی ٹرنٹولا کی بہادری میری پسند کا سبب بنی ۔۔ آپ نے ویڈیو تو ضرور دیکھی ہو گی۔۔
لیں محفل پر ایک اور عزیز امین کا اضافہ
عزیز امین اور میں:eek: چلیں ٹھیک ہے اگر عزیز کو اعتراض نہ ہو:(ویسے کمال ہے کہ نہ تو موصوف اس دھاگے پر نظر آئے ہیں اور نہ شاید سنڈیوں والے پر ۔۔ شاید ان کے نزدیک جنگلی حیات صرف پرندے ہی ہوں ۔۔ حالانکہ اِن کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے کہ کچھ علاقوں میں مکڑیاں کھائی بھی جاتی ہیں
وسلام
 

جیا راؤ

محفلین
خدا کی پناہ۔۔۔ مکڑیاں !!!
مجھے سب سے زیادہ ڈر اسی مخلوق سے لگتا ہے۔۔۔۔۔ :blush::blush:
مکڑی کی لمبی لمبی ٹانگیں دیکھ کر افففف۔۔۔۔ جھرجھری آجاتی ہے خوف سے۔۔۔ :(:(

جب ہم میٹرک، انٹر کے بعد دورِ فراغت میں دیر تک سوتے تھے تب ہماری بڑی بہن صفائی کے دوران ہمیں کہتی تھیں۔۔۔
" اٹھ جاؤ ! میں جالے صاف کر رہی ہوں مکڑیاں تمہارے اوپر گریں گی۔۔۔ " :twisted::twisted:

اففففف۔۔۔ یہ سنتے ہی ہم بستر چھوڑ کر بھاگتے تھے۔۔۔۔ ! :(:(:(:(:(
 

طالوت

محفلین
اجی محترمہ ان "معصوموں" سے اب اتنا بھی کیا ڈرنا ۔۔
گھریلو مکڑیاں تو مجھے بھی پسند نہیں ۔۔ خصوصا پھدکنے والی مکڑیاں۔۔

مجھے تو حیرت ہے کہ فلم "اسپائیڈر مین" تقریبا سبھی کو پسند آئی ہے ، مگر مکڑیوں سے اتنی بیزاری کیوں ؟
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
:rolleyes:
یعنی آپ مصیبت کے وقت ساتھیوں کو چھوڑ کر رفو چکر ہو جاتے ہیں:blush:
آپ بڑے آرام سے کسی شاخ یا لکڑی کے ٹکڑے کی مدد سے اسے جنگل کا راستہ دکھا سکتے تھے ۔۔ تاہم پھدکنے والی مکڑیوں سے ذرا ہوشیار۔۔
وسلام
ویسے تو نہیں لیکن ایسی "مصیبت" سے نمٹنے کے لیے اہل بندے کو لے آتا ہوں میدان میں :)
 

وجی

لائبریرین
جی ہاں، سنا ہے یہ دوا اسی مکڑی سے بنائی جاتی ہے۔ کیا مکڑی اور زہریلے جانوروں سے ادویات تیار ہوتی ہیں؟

ابوشامل صاحب بلکل ٹھیک زہریلے جانوروں سے ادویات تیار ہوتی ہیں

ٹرنٹولا بڑی مکڑی ہے جس میں میرے خیال میں زہر ہوتا ہے
مکڑی اپنا تھوک استعمال کر کے اپنا شکار کھاتی ہے

اور زہریلے سانپوں سے بھی ایسی ادویات بنائی جاتی ہیں جو خود سانپوں کے
زہر سے بچنے میں مددگار ثابت ہوتیں ہیں
بھارت میں کینگ کوبرا سانپ کافی مقدار میں موجود ہیں ان سے کافی زہر نکلتا ہے اور اسی وجہ سے دنیا میں سب سے زیادہ سانپ کا زہر بھارت سے ہی نکالا جاتا ہے
 
Top