مہدی علیہ السلام سے متعلق صحیح عقیدہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وسیم

محفلین
قادیانیوں کو بھی تو ختم نبوت کا “غلط” عقیدہ رکھنے پر ہر کھاتے سے نکال باہر کیا گیا تھا۔ اب یہ صحیح اور غلط عقیدہ امام مہدی سے متعلق بھی شروع ہو گیا

جو مسلمان ہی نہیں، ان کا مہدی کا عقیدہ جو بھی ہو۔ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کوئی کسی عیسائی سے دریافت کرے ہاں جی امام مہدی کے متعلق تمہارا کیا عقیدہ ہے۔
 
حسرت جاوید

محفلین
احادیث پڑھتا بھی ہوں، اور احادیث کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہوں، یعنی کہ منکر حدیث نہیں ہوں، تاہم، یہ سوال مجھے اکثر پریشان کرتا ہے کہ امام مہدی کا ذکر قرآن پاک میں نہیں ہے، یاد رہے کہ میں اس فرقے سے متعلق بھی نہیں ہوں جو صرف قرآن سے استفادہ کرتا ہے اور احادیث سے رجوع نہیں کرتا ہے۔
سوال اپنی جگہ پر اہم ہے کہ
ایک طرف ہم حضرت امام مہدی کے انتظار میں ہیں جب کہ دوسری جانب قرآن پاک کے تیس پاروں میں ایک مقام پر بھی حضرت امام مہدی کا ذکر نہیں ہے۔

شاید اس کی کوئی حکمت رہی ہو گی مگر حیرت اپنی جگہ کہ ہم قیامت سے قبل جس ہستی کا انتظار کر رہے ہیں، قرآن پاک ان کے ذکر سے تہی ہے۔

اس حوالے سے اگر کوئی دوست رہنمائی کر سکے تو مجھے خوشی ہو گی۔
ان سب خرافات بشمول منکرِ احادیث جیسی اصطلاحات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ان سب کی ابتداء 'صحاحِ ستہ' سے شروع ہوئی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
احادیث پڑھتا بھی ہوں، اور احادیث کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہوں، یعنی کہ منکر حدیث نہیں ہوں، تاہم، یہ سوال مجھے اکثر پریشان کرتا ہے کہ امام مہدی کا ذکر قرآن پاک میں نہیں ہے، یاد رہے کہ میں اس فرقے سے متعلق بھی نہیں ہوں جو صرف قرآن سے استفادہ کرتا ہے اور احادیث سے رجوع نہیں کرتا ہے۔
سوال اپنی جگہ پر اہم ہے کہ
ایک طرف ہم حضرت امام مہدی کے انتظار میں ہیں جب کہ دوسری جانب قرآن پاک کے تیس پاروں میں ایک مقام پر بھی حضرت امام مہدی کا ذکر نہیں ہے۔

شاید اس کی کوئی حکمت رہی ہو گی مگر حیرت اپنی جگہ کہ ہم قیامت سے قبل جس ہستی کا انتظار کر رہے ہیں، قرآن پاک ان کے ذکر سے تہی ہے۔

اس حوالے سے اگر کوئی دوست رہنمائی کر سکے تو مجھے خوشی ہو گی۔
اس دلیل میں کافی وزن ہے۔ جب مسلمانوں کے معروف عقیدہ ختم نبوت کے مطابق اسلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی و رسول نہیں آ سکتا تو کوئی مہدی و مسیح کیسے آ سکتا ہے؟
 
وسیم

محفلین
سچ کی اپنی ایک طاقت ہے۔ شعیہ اور اہلسنت میں ظہور اور پیدا ہوں گے کا فرق ہے۔ سو یہ ایک قوم ہیں۔ اسکے مقابلے میں قادیانی ہیں جو کہتے ہیں مسیح موعود ہی ظاہر ہو کر جا چکے۔ بھائی وہ اب یاجوج ماجوج کے انتظار میں ہیں اور ہم مہدی ع۔

کافی عرصہ پہلے کہیں پڑھا تھا کہ چند شعیہ گروہوں کا یہ عقیدہ ہے کہ امام مہدی پیدا ہو گئے اور بچپن میں ہی ان کو پہچان کر حاکمِ وقت (جو ظاہر ہے سنی تھے) ان کو قتل کروانے کی کوشش کی تو وہ روپوش ہو گئے۔

اب پتہ نہیں یہ بات کتنی درست ہے کہ نہیں۔۔۔
بات یہ ہے کہ ہمیں امام مہدی کی آمد پہ تکیہ کرنے کے بجائے خود سے اپنی اور معاشرتی اصلاح کی طرف توجہ دینی چاہیے اور دینی کے ساتھ دنیاوی ترقی و تعلیم کے اقدامات اٹھانے چاہئیں
 
جاسم محمد

محفلین
اس کا تھیم یہ تھا کہ کیسے مغربی ممالک مسلمانوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنا مہدی لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
مسلم ممالک سے خود مسلمان کنٹرول نہیں ہو رہے، مغرب اتنی دور سے بیٹھ کر ان کو کیا کنٹرول کرے گا۔
 
سید رافع

محفلین
اس دلیل میں کافی وزن ہے۔ جب مسلمانوں کے معروف عقیدہ ختم نبوت کے مطابق اسلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی و رسول نہیں آ سکتا تو کوئی مہدی و مسیح کیسے آ سکتا ہے؟

نہ مہدی ع رسول نہ عیسی ع نئے رسول۔
 
جاسم محمد

محفلین
کافی عرصہ پہلے کہیں پڑھا تھا کہ چند شعیہ گروہوں کا یہ عقیدہ ہے کہ امام مہدی پیدا ہو گئے اور بچپن میں ہی ان کو پہچان کر حاکمِ وقت (جو ظاہر ہے سنی تھے) ان کو قتل کروانے کی کوشش کی تو وہ روپوش ہو گئے۔

اب پتہ نہیں یہ بات کتنی درست ہے کہ نہیں۔۔۔
بات یہ ہے کہ ہمیں امام مہدی کی آمد پہ تکیہ کرنے کے بجائے خود سے اپنی اور معاشرتی اصلاح کی طرف توجہ دینی چاہیے اور دینی کے ساتھ دنیاوی ترقی و تعلیم کے اقدامات اٹھانے چاہئیں
شیعوں کے سب سے بڑے فرقے اثنا عشری کے مطابق ان کے بارہویں امام تا حال حالت غیبت میں ہیں اور وہ امام مہدی کے ظہور کے وقت ظاہر ہوں گے
غیبت (عقیدہ) - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
 
سید رافع

محفلین
یہ ہر انسان کا فطری تقاضا ہے کہ جیسے ظلم و جور پھیل رہا ہے ویسے ہی عدل و انصاف بھی قائم ہو۔

ساتھ کوئی تو ہو جسے چلتا پھرتا قرآن کہا جائے۔
 
جاسم محمد

محفلین

سید رافع

محفلین
دجال چھپا ہے ظاہر ہو گا۔ عیسی ع چھپے ہیں ظاہر ہوں گے۔ ایسے ہی مہدی چھپے ہیں ظاہر ہوں گے۔ یہی حال قرآن کی آیات کا ہے کہ اصحاب کہف کے نام ظاہر نہیں لیکن ذکر ہے۔ اسی طرح شخصیات کو کبھی قرآن میں براہ راست متعارف کرایا جاتا ہے جس طرح سورہ آل عمران کی آیت 144 میں رسول اللہ (ص) کو متعارف کیا گیا ہے؛ کبھی اعداد کے ذریعے، جیسے سورہ مائدہ کی آیت 12 جیسے میں بارہ نقباء کو متعارف کیا گیا ہے۔ کبھی دوزخ کے فرشتوں کی تعداد انیس بتا کر باقی نام ظاہر نہیں کیے۔ ایسے ہی قدسی فرشتوں کی آٹھ تعداد بتا کر نام ظاہر نہیں کیے۔

ایسی چھپی ہوئی اللہ کے اسم ھو جیسی صفت مہدی ع کی ہے۔
 
سید رافع

محفلین
یعنی حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ ظہور کے وقت اللہ تعالی کے نبی نہیں ہوں گے؟

لفظ "نئے" پر زور ہے۔ وہ محمد ص کے بیٹے مہدی ع کی امامت میں انکے پیچھے نماز پڑھیں گے۔ یعنی صرف شریعت محمدی ص کی متابعت ہو گی۔ انکی لائی ہوئی تعلیمات منسوخ ہوں گی۔
 
سید رافع

محفلین
اتنی چھپن چھپائی کے بعد اگر کوئی واقعی ظاہر ہو گیا تو فرقوں کے مابین اختلاف ہی ان کی جان کو آجائے گا۔

دو تہائی آبادی بیماری جنگ سے مر چکی ہو گی۔ یعنی کوئی پونے دو ارب کی آبادی ہو گی اگر آج کا حساب لیا جائے۔ فرقہ کیا نکاح اٹھ چکا ہو گا۔ اسلام صرف مدینے یا دور پار کے گاوں میں چند مومنین کے گھرانوں تک محدود ہو گا۔
 
سید رافع

محفلین
کافی عرصہ پہلے کہیں پڑھا تھا کہ چند شعیہ گروہوں کا یہ عقیدہ ہے کہ امام مہدی پیدا ہو گئے اور بچپن میں ہی ان کو پہچان کر حاکمِ وقت (جو ظاہر ہے سنی تھے) ان کو قتل کروانے کی کوشش کی تو وہ روپوش ہو گئے۔

اب پتہ نہیں یہ بات کتنی درست ہے کہ نہیں۔۔۔
بات یہ ہے کہ ہمیں امام مہدی کی آمد پہ تکیہ کرنے کے بجائے خود سے اپنی اور معاشرتی اصلاح کی طرف توجہ دینی چاہیے اور دینی کے ساتھ دنیاوی ترقی و تعلیم کے اقدامات اٹھانے چاہئیں

وہ اقدام کریں تعلیم کے لیے جو آل رسولﷺ کہہ رہیں ہیں ورنہ کم از کم نماز سے دو دفعہ ان پر درود بھجینے کی مشقت چھوڑیں۔ ساتھ ہی خمس قرآنی کے احکام کا انکار کر دیں تاکہ یکسو ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top