مہر نستعلیق لاہوری فونٹ

متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
مہر نستعلیق لاہوری فونٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اور انشاء اللہ جلد ریلیز ہو گا۔ جو کہ والدِ گرامی نصراللہ مہر صاحب کی خطاطی پر مشتمل ہے۔ اس فونٹ کی خصوصیات درج ذیل ہیں ۔۔
۱۔ اوپن ٹائپ کریکٹر بیسڈ یونی کوڈ فونٹ
۲۔ یہ وہ واحد فونٹ ہے جو لاہوری طرزِ خطاطی کے مسلمہ اصولوں کے عین مطابق ہے۔
۳۔ اس فونٹ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے جتنا مرضی زوم کریں گے یہ دیگر فونٹس کی نسبت اتنا ہی زیادہ خوبصورت جاذبِ نظر ہوتا چلا جائے گا۔
۴۔ واحد کریکٹر بیس نستعلیق فونٹ جو کورل ڈرا میں بھی مکمل طور پر ڈائریکٹلی ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔
۵۔ اس فونٹ کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کشیدہ کی مکمل اسپورٹ موجود ہے۔اور ایک ہی لفظ کو ہر سوفٹ وئیر متعدد صورتوں (ویری ایبلز کمبییشنزکے ساتھ) بذریعہ تطویل کی ڈائریکٹ ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔
۶۔ جدید اوپن ٹائپ فیچرز ، جسٹیفی کیشن آلٹرنیٹوز، اسٹائلسٹک سیٹ ، وغیرہ کی مکمل سہولت موجود ہے۔
۷۔اس فونٹ کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ اوپن ٹائپ کریکٹر بیس نستعلیق فونٹس کی دنیا میں پہلی بار آٹو کرننگ کی سہولت موجود ہے۔
۸۔ اعراب ، مارکس اور نقاط کے ٹکراؤ سے بالکل پاک خوبصورت نستعلیق فونٹ
۹۔ یہ فونٹ محض ۳۰۰ کے بی کا ہے۔ اور ویب امبیڈنگ کےلیے بھی آئیڈیل ہے۔
۱۰۔ دیگر فونٹس کی نسبت اس کی تیز رینڈرنگ اسپیڈ کا حامل ہے۔
۱۱۔ یہ فونٹ ہر پلیٹ فارم اور ہر سوفٹ وئیر پر بالکل درست کام کرتا ہے۔ بشرطیکہ وہ یونی کوڈ اسپورٹڈ ہو۔
۱۲ ۔ خطاطانہ کمپوزیشنز بنانے کی سہولت اس فونٹ میں موجود ہے۔
اس کے علاوہ بھی بیسیوں فیچرز ہیں اس فونٹ میں۔
چند نمونہ جات ملاحظہ ہوں ۔۔

47392948_1907914999286404_8888279998385881088_n.jpg

اس طرح کی کمپوزیشنز فونٹ کی مدد سے ہر سوفٹ وئیر میں ڈائریکٹ ٹائپ کی جا سکتی ہیں

48384662_1917591298318774_6518997135344533504_n.jpg
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
بہت خوب، ذیشان! آپ اور آپ کے والد صاحب کو مبارکباد۔ :)

میرا سوال ہمیشہ کی طرح یہی ہے کہ اس فونٹ کا لائسنس کیا ہو گا؟ نیز، فونٹ کے فیچرز کی ڈاکیومینٹیشن کا بھی منتظر رہوں گا۔
 
متلاشی

محفلین
بہت خوب، ذیشان! آپ اور آپ کے والد صاحب کو مبارکباد۔ :)

میرا سوال ہمیشہ کی طرح یہی ہے کہ اس فونٹ کا لائسنس کیا ہو گا؟ نیز، فونٹ کے فیچرز کی ڈاکیومینٹیشن کا بھی منتظر رہوں گا۔
شکریہ سعادت بھائی ۔۔ اس فونٹ کا لائسنس کمرشل ہو گا۔ جو کہ مختلف کیٹگریز پر مشتمل ہے۔ بیسک ، ایڈوانسڈ اینڈ پریمیم۔ جن میں فیچرز کا فرق ہو گا۔ اور سالانہ اسبسکرپشن موڈیول کے طریقہ سے فروخت ہو گا۔ عام یوزرز کے لیے ایک بیسک ورژن کم قیمت پر دستیاب ہو گا۔
 
سالانہ سبسکرپشن؟ کیا اِس کے لیے صارفین کو کوئی ایپ بھی انسٹال کرنی ہو گی (جیسے اڈوب فونٹس یا فونٹ‌سٹینڈ وغیرہ کے لیے کی جاتی ہے)؟

کیا تمام لائسنس کیٹگریز میں فونٹ کو بطور ویب‌فونٹ استعمال کرنے کی اجازت ہو گی؟
 
ان چیزوں پر ابھی میٹنگز ہوں گی اور ان میں طے کیا جائے گا۔ یہ بنیادی ڈھانچہ تھا جو میں نے آپ کو بتایا۔
 
شاہد دہلوی

محفلین
مجھے مہر نستعلیق فونٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ میں خود کسی دور میں کاتب رہ چکا ہوں اور نوری نستعلیق میں اپنے ہی نام کی شین ’شا‘ دیکھ کربہت کوفت محسوس کرتا تھا ۔آپ صاحبان کو بہت مبارک ہو۔
یہ بتائیے کہ عام یوزر کے لیے یہ فونٹ کہاں دست یاب ہے ، نیز اسے کورل ڈرا میں کیسے استعمال کیا جائے گا۔
 
یاسر حسنین

یہاں ملاحظہ فرمائیں
 
Top