مبارکباد مہ جبین امی جان کے ایک ہزار پیغامات

مہ جبین امی جان کو محفل کی رکنیت اختیار کیئے ہوئے ابھی چند ہفتے ہی تو ہوئے ہیں لیکن وہ دیگر اراکین سے یوں گھل مل گئی ہیں جیسے برسوں سے اس بزم کا حصہ ہوں۔ پیغامات کی تعداد میں بھی وہی سرعت نظر آئی جو صبح بیدار ہونے کے بعد سے ناشتہ تیار کرنے، سبھی کو اسکول اور آفس بھیجنے، کھر اور کپڑوں کی صفائی کرنے کے بعد کھانا بنانے وغیرہ میں اکثر امیوں کا روز مرہ کا معمول ہوتا ہے۔ ایک ہزار پیغامات کا یہ سنگ میل بہت بہت مبارک ہو امی جان۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
ہمیں نہیں علم تھا کہ مہ جبین آپ کی والدہ ہیں.

ہزار پیغامات تیزی سے مکمل کرنے پر مبارک، مہ جبین!
 
ہمیں نہیں علم تھا کہ مہ جبین آپ کی والدہ ہیں.

ہزار پیغامات تیزی سے مکمل کرنے پر مبارک، مہ جبین!

ہمارے بہت ہی عزیز دوست محمد امین کی والدہ ہیں لیکن ہم انھیں پہلے ہی دن سے امی جان کہتے ہیں۔ ہماری اپنی امی کمپیوٹر استعمال کرنا نہیں جانتیں۔ :)
 
مہ جبین

محفلین
مہ جبین امی جان کو محفل کی رکنیت اختیار کیئے ہوئے ابھی چند ہفتے ہی تو ہوئے ہیں لیکن وہ دیگر اراکین سے یوں گھل مل گئی ہیں جیسے برسوں سے اس بزم کا حصہ ہوں۔ پیغامات کی تعداد میں بھی وہی سرعت نظر آئی جو صبح بیدار ہونے کے بعد سے ناشتہ تیار کرنے، سبھی کو اسکول اور آفس بھیجنے، کھر اور کپڑوں کی صفائی کرنے کے بعد کھانا بنانے وغیرہ میں اکثر امیوں کا روز مرہ کا معمول ہوتا ہے۔ ایک ہزار پیغامات کا یہ سنگ میل بہت بہت مبارک ہو امی جان۔ :) :) :)
سعود بیٹا ، جیتے رہو خوش رہواور اللہ تمہاری اولاد کو تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے
مجھے پتہ بھی نہیں چلا کہ میرے اتنے مراسلے ہوگئے۔۔۔۔۔۔اصل میں تو محفل کی انتظامیہ اور احباب کا غیرمعمولی تعادن حاصل رہا اور یہاں مجھے اتنی محبت اور اپنائیت ملی کہ پہلے دن سے ہی اجنبیت کا احساس تک نہ ہوا اور اب تو سب ہی مجھے فیملی ممبرز کی طرح لگتے ہیں اور ایک دن بھی یہاں کی غیر حاضری بڑی ناگوار گزرتی ہے
آپ سب احباب کا بہت بہت بہت بہت شکریہ ، نام بنام سب کا شکریہ ادا نہیں کر سکوں گی ، اسکے لئے میری معذرت قبول فرمائیں
اور مجھے اور میری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں ہمیشہ
ایک بار پھر آپ سب مخلصین کا بیحد شکریہ ، سدا سکھی رہیں
 
Top