مہ و نجوم سے بھی معتبر مدینہ ہے - سہیل احمد صدیقی

کاشفی

محفلین
نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
(سہیل احمد صدیقی)

مہ و نجوم سے بھی معتبر مدینہ ہے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیسے کہوں، میرا گھر مدینہ ہے

نصیب ہو تو مروں جا کے میں بھی طیبہ میں
کہ مانتا ہوں شفاعت نگر مدینہ ہے

تجلیات کا صدقہ عطا ہو تو آقا
کہ جلوہ گاہ عتیق و عمر مدینہ ہے

حضور! اذن حضوری ملے تو عرض کروں
کہ آفتاب ہے مکہ، قمر مدینہ ہے

سفر نصیب ہو یا رب، عطا ہو رخت سفر
نوید ہو کہ نوید ظفر مدینہ ہے

مرے حضور عطا ہے سہیل یمنی کو
جو نور و نکہت گل کا ثمر مدینہ ہے
 
Top