میثاق مدینہ کا آئینی تجزیہ

الف نظامی

لائبریرین
میثاق مدینہ کا آئینی تجزیہ​


یہ اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے جس میں میثاقِ مدینہ بمع اُردو و انگریزی ترجمہ بھی موجود ہے۔ اِس میں دلائل کے ساتھ واضح کیا گیا ہے کہ میثاقِ مدینہ کے ذریعے پہلی اِسلامی ریاست میں مسلم شہریوں کے ساتھ ساتھ اَقلیتوں کے جملہ حقوق کو بھی تحفظ فراہم کیا گیا۔ اِس میں خواتین کے حقوق کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔ اِس کتاب میں اِس اَمر کو دلائل و براہین سے ثابت کیا گیا ہے کہ موجودہ دور کی قانونی و دستوری میدان میں ترقی کے باوجود میثاقِ مدینہ جملہ آئینی و دستوری معیارات کے تناظر میں دورِ جدید کے کسی بھی مثالی آئین سے زیادہ جامع اور مکمل آئین ہے۔ میثاقِ مدینہ کو دیگر دساتیر عالم پر ایک یہ برتری بھی حاصل ہے کہ اپنے محتویات کی جامعیت کے ساتھ ساتھ اِس کے تسلسل کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔ اِس میں میثاقِ مدینہ سے قبل کے حالات اور اِس معاہدے کے نتائج کو مفصل انداز سے بیان کیا گیا ہے، اور اِس عظیم الشان دستور کے حوالہ سے مستشرقین کی آراء کو بھی قارئین تک پہنچانے کا اِہتمام کیا گیا ہے۔​
 

arifkarim

معطل
میثاق مدینہ سے قبل یثرب میں یہود کے تین مشہور قبائل آباد تھے۔ انکے نام یہ ہیں:
بنو نضیر، بنو قینقاع، بنو قریظہ

سنہ 624 میں بنو قینقاع پر حملہ کر کے یثرب سے باہر نکال دیا گیا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Invasion_of_Banu_Qaynuqa

سنہ 625 میں بنو نضیر پر حملہ کر کے یثرب سے فارغ کر دیا گیا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Invasion_of_Banu_Nadir

سنہ 627 میں بنو قریظہ کا ان سب سے بدتر انجام ہوا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Invasion_of_Banu_Qurayza

بالآخر عرب میں یہود کا آخری علاقہ خیبر بھی 629 کو فتح کر لیا گیا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Battle_of_Khaybar

سعودی عرب جہاں کسی زمانہ میں یہود اور عیسائی آبادتھے، اب وہاں سوائے اسلام کے اور کوئی مذہب اختیار کرنے کی اجازت نہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/History_of_the_Jews_in_Saudi_Arabia#Modern_Era

میثاق مدینہ کہاں گیا؟
 

الف نظامی

لائبریرین
israel_palestine-map-edit-1353601538.24.jpg
 
Top