تعارف میرا تعارف،،،

السلام علیکم!
اس لڑی میں سب اپنا اپنا تعارف کراتے ہیں۔میں تادیر اسی خیال میں محو ہوں کہ میں کیا تعارف کراؤں۔تاہم شمشاد صاحب سے بڑے مان سے تعارف کا کہا تو مختصر سا تعارف کرائے دیتے ہیں۔۔
خاکسار کو ناصر حسین کہتے ہیں۔
زندگی کی 32 بہاریں دیکھ چکا ہوں۔
علاقہ بہاول پور کے علاقے سے ہے۔
تعلیمی قابلیت ایم ۔ فِل اردو و اقبالیات،،بی ایڈ
پیشہ درس و تدریس بطور ایس ایس ای ۔
شغف۔۔شاعری (پڑھنے کی حد تک)، معلوماتی کتب، تحقیق و تنقید،تن دسازی،چہل قدمی
 
آخری تدوین:
چوہدری صاحب آپ کو محفل میں خوش آمدید ۔
بہت شکریہ صاحب۔۔اور اب چوہدری کہ کر شرمندہ نہ کریں۔۔ درست لفظ چودھری ہے۔لیکن نام کہاں سے تبدیل ہوگا معلوم نہیں ۔۔راہ نمائی کیجیے گا تاکہ میں تصحیح کر سکوں۔
 
چوہدری صاحب آپ کو محفل میں خوش آمدید ۔
باقی میں 2012 سے اس محفل کاحصہ ہوں ۔۔ لیکن خاموش شریک رہا ہوں۔ تحریریں پڑتا رہا ہوں۔ لیکن کسی لڑی میں تبادلۂ خیال نہیں کر سکا۔۔شاید اُس وقت عمر کے اُس حصے میں تھے جب تبادلہ کہیں اور ہوتا تھا اور خیال کہیں اور۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ناصر صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

ماشاء اللہ ایک اور خاصی پڑھی لکھی شخصیت اردو محفل کی زینت بنی۔

حیرت ہے کہ آپ گزشتہ آٹھ سال سے اس محفل کے خاموش رکن ہیں اور عملی طور پر آج کلک رنجہ فرمایا۔ بہر حال دیر آید درست آید۔

امید ہے مراسلت رہے گی۔

محمد تابش صدیقی بھائی ان کی شناخت میں "چوہدری" کو "چودھری" سے تبدیل کر دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔:)

آخری نتیجہ کیا رہا ؟;)
ماشاء اللہ آپ بھی چوہدری ہیں اور وہ بھی چودھری، آخری نتیجہ کیا ہونا ہے، آپ خود سمجھدار ہیں۔ شادی ہونے کے بعد عمر کا وہ حصہ یاد رفتگاں معلوم ہوتا ہے جس میں تبادلہ کہیں اور ہوتا ہے اور خیال کہیں اور۔
 
ج
ماشاء اللہ آپ بھی چوہدری ہیں اور وہ بھی چودھری، آخری نتیجہ کیا ہونا ہے، آپ خود سمجھدار ہیں۔ شادی ہونے کے بعد عمر کا وہ حصہ یاد رفتگاں معلوم ہوتا ہے جس میں تبادلہ کہیں اور ہوتا ہے اور خیال کہیں اور۔
جو صورت حال ہے اس کا نقشہ شمشاد صاحب نے خوب کھینچا ہے آخر وہ بھی اس عمر سے گزرے ہیں۔۔باقی درج ذیل شعر سے قیاس آرائی کر لیجیے گا کہ:-

کبھی ہم بھی مسکراتے تھے
اک تصویر سے روایت ہے
 
ناصر صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

ماشاء اللہ ایک اور خاصی پڑھی لکھی شخصیت اردو محفل کی زینت بنی۔

حیرت ہے کہ آپ گزشتہ آٹھ سال سے اس محفل کے خاموش رکن ہیں اور عملی طور پر آج کلک رنجہ فرمایا۔ بہر حال دیر آید درست آید۔

امید ہے مراسلت رہے گی۔

محمد تابش صدیقی بھائی ان کی شناخت میں "چوہدری" کو "چودھری" سے تبدیل کر دیں۔
شمشاد صاحب آپ کی ستائش قابل۔ستائش ہے۔باقی آپ سب آفتاب۔عالم تاب اور میں نا چیز چراغ۔دود۔محفل۔۔۔
تاہم آپ کی ذرہ نوازی کا شکریہ۔۔نام کی درستی کے لیے بھی ممنون۔احسان ہوں۔۔جَزَاکِ اللہِ خَیْرًا
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔:)

آخری نتیجہ کیا رہا ؟;)
نتیجہ وہی سب کے ساتھ ہوتا آرہا ہے۔۔رشتہ ازدواج سے باندھ دیا گیا۔۔اور یوں خیالات کے بحر۔بے کراں کے آگے بھی دیوار۔چین سے بند باندھ دیا گیا۔۔اب بے غم کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔۔کیوں کہ وہ اس طرح سے ہستی کا ساماں ہو گئے ہیں۔۔
 
ماشاء اللہ، ہر شریف آدمی کو اس مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ کامیابی اسی کے قدم چومتی ہے جو صابر و شاکر رہتا ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ بے غم کا رشتہ ہمشہ قائم و دائم رکھے۔

پس تحریر : خوف الٰہی و اہلیہ ہر وقت مدنظر رکھیں، مزید کامیابیاں ملیں گی۔
 
بجا فرمایا آپ نے ہر اہل مرد کی کامیابی کے پیچھے اہلیہ کا ہاتھ ہوتا ہے۔۔کیوں کہ آج کل کی اہلیہ بھی اہل مرد کا ہی انتخاب کرتی ہیں۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہی چھوٹی چھوٹی کامیابیاں آگے جا کر بڑی بڑی کامیابیوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ناصر بھائی آپ کا شوق تن سازی بھی ہے، اب بھی باقاعدگی سے کرتے ہیں یا کبھی کبھار پر منتقل ہو چکا ہے؟

نیز کبھی تن سازی کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا؟
 
Top