میرا تعارف - شرقی احمد

محترم شمشاد بھائی میں نے آپ کے ہی اس سوال کے جواب میں اولیاءکے حالات زندگی سے متعلق دھاگے میں اپنا تعارف پیش کیا تھا شاید آپ کی نظر سے نہیں گزر پایا۔ دوبارہ تعارف پیش خدمت ہے ۔
میرا مکمل نام شرقی احمد ٹیپو ہے اور میں ایک آرٹسٹ ہوں،لاہور سے تعلق رکھتا ہوں مگر فکر معاش نے مجھے دیس نکالا دے رکھا ہے اور آج کل تخت برطانیہ کا باسی ہوں ( اللہ کا لاکھ لا کھ شکر ہے کہ اس کا وظیفہ خوار نہیں) بنیادی طور پر ایک آرٹسٹ ہوں فن لطیف کی تقریباً تمام اصناف میں منہ مارتا ہوں جن میں تصویریں بنانا، مجسمہ سازی، فوٹوگرافی ، فلم پروڈکشن اور صحافت وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شرقی احمد بھائی میرا مطلب تھا یہاں تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف دیں۔

مندرجہ بالا مراسلہ میں نے یہاں منتقل کر دیا ہے۔

اردو محفل میں خوش آمدید۔
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم اور خوش آمدید :)
images
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ماشاء اللہ آپ جیسے آرٹسٹ سے ملنے کی خواہش تھی سو اردو محفل کی بدولت پوری ہوئی
جناب شرفی احمد صاحب خوش آمدید
امید ہے آپ ہماری اس محفل کی رونق بڑھانے کا باعث بنیں گے
 
اتنی گرمجوشی پر آپ تمام اصحاب کا بہت بہت شکریہ، اس فورم پر بڑے بڑے نابغہءروزگار استادگان موجود ہیں میری خوش نصیبی ہو گی اگر آپ کے علم سے مستفید ہو سکوں اور حتی الوسع کوشش ہو گی کہ گاہے گاہے یہاں اپنے حصے کی شمع جلاتا رہوں۔
 
وعلیکم السلام بہن مہ جبین برادرم محمد شعیب، جناب فرخ منظور اور مرزا صاحب استقبال کا شکریہ
بہنا یہ ٹمٹماتا دیا جس قدر بھی آب و تاب دکھا سکا اس میں کوٴی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گا بس آپ کی دعاٴوں کا طالب ہوں
شعیب صاحب ! الله کی تمام کاٴنات ہی خوبصورت ہے اور برطانیہ کو ؂تو ہر رنگ و نسل کے افراد نے پسند کیا ہے تاہم پردیس کی حقیقت صرف تارکینِ وطن یا ماہئ بے آب اور مقید پرندے ہی جان سکتے ہیں-
 

پپو

محفلین
محترم بھائی
شرقی احمد

آپ کو اردو محفل میں شرکت پر خوش آمدید امید ہے اپنا فن سے ہمیں بھی استفادہ کرنے کا موقعہ دیں گے
 
Top