تعارف میرا تعارف

وجاہت حسین

محفلین
السلام علیکم۔
میرا نام وجاہت حسین بھٹہ ہے۔ میرا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ لیکن بچپن سے ہی مسقط عمان میں مقیم ہوں۔ دینی و دنیاوی ہر قسم کے علوم سے محبت ہے اور کوشش رہتی ہے کہ زندگی علم کی طلب میں ہی گزاروں۔
پیشے کے اعتبار سے انجینئر ہوں اور ساتھ ماسٹرز بھی کر رہا ہوں جو اپنے اختتام کے قریب ہے۔ ابھی ایک تحقیقی مقالے پر کام چل رہا ہے۔

اللہ کے فضل و کرم سے قرآن و حدیث سے شغف ہے۔ دینی تعلیم والدِ محترم نے گھر پر دی ہے جو خود حضرت محدث ہزاروی رحمت اللہ علیہ کے شاگرد ہیں۔

کلاسیکی موسیقی سے خاص لگاؤ ہے۔ چند ایک ساز بجانے کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔

موسیقی کے باعث شاعری سے لگاؤ ہے۔ ٹوٹے پھوٹے شعر کہنے کی کوشش کرتا ہوں اور حافظؔ تخلص رکھتا ہوں۔ کچھ عرصے سے مسقط کے نام ور ادیب جناب مروت احمد صاحب کی شاگردی میں ہوں۔

اسی شاعری کی جستجو مجھے محفل تک کھینچ لائی۔ یہاں پر شاعری سے متعلق بہت نادر معلومات اور نہایت فائدہ مند مضامین ملے۔ خاص طور پر جناب محمد وارث ، جناب الف عین ، اور جناب مزمل شیخ بسمل کی تحاریر سے بہت استفادہ کیا ہے اور ابھی کر رہا ہوں۔
محفل میں ایک طالب علم کی حیثیت سے شرکت کی ہے۔ اس محفل کو سجانے پر آپ سب کا مشکور ہوں۔
 
آخری تدوین:
وعلیکم السلام
خوش آمدید وجاہت حسین صاحب
اردو محفل فورم میں خوش آمدید امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،
آپ نے نام کے ساتھ بھٹہ لکھا ہے ، کہیں آپ بھٹی تو نہیں لکھنا چاہ رہے تھے؟
 

وجاہت حسین

محفلین
وعلیکم السلام
خوش آمدید وجاہت حسین صاحب
اردو محفل فورم میں خوش آمدید امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،
آپ نے نام کے ساتھ بھٹہ لکھا ہے ، کہیں آپ بھٹی تو نہیں لکھنا چاہ رہے تھے؟
بہت نوازش.

نہیں. میری ذات بُھٹہ ہی ہے بھٹی نہیں.
 
Top