تعارف میرا تعارف

نازیہ

محفلین
نام نازیہ
پیشہ طالب علم (گریجویٹ کر رہی ہوں(
عمر 22 سال (سچی اتنی ہی ہے چھپا نہیں رہی ویسے لڑکیوں کو حق ہوتا ہے کہ وہ عمر غلط بتا سکتی ہیں(
مقام ابھی تک تو زمین پر ہی رہتی ہوں مستقبل کا پتہ نہیں کہاں چلی جاؤ (کھاریاں میں رہتی ہوں کیا کوئی جانتا ہے کہ کھاریاں کہا ہے( میں تو جانتی ہو آپ سے پوچھ رہی ہوں
بس اس کے علاوہ اور کیا بتایا جا سکتا ہے۔ اردو اچھی لکھ نہیں سکتی لیکن کوشش کر رہی ہوں۔ لگتا ہے یہاں فورم پر بڑے بڑے اردو دان موجود ہیں بہتر ہے کچھ سیکھا ہی جائے گا۔ بہت دیر سے مختلف جگہ پر لکھنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن جواب ہمیشہ ملتا ہے نہیں جی پہلے گھوموں پھیرو پھر کچھ لکھنا۔ یہ 20 یا 25 کی شرط کچھ ٹھیک نہیں؟
 
بلال

محفلین
محفل پر خوش آمدید نازیہ صاحبہ۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور انشاء اللہ سیکھنے کو بھی کافی کچھ ملے گا۔۔۔
آپ کو اجازت ہے آپ جو چاہیں جتنی چاہیں عمر بتائیں۔۔۔ اور کھاریاں کی بات تو جی غلطی سے میں جانتا ہوں کیونکہ میں گجرات میں رہتا ہوں۔۔۔
کیا آپ 25 پوسٹ کے قانون کی بات کررہی ہیں تو یہ مجھے بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ کیوں ہے۔۔۔ باقی آپ مجھے امید ہے یہاں تعارف والے دھاگے میں ہی آپ کی پوسٹ پوری ہو جائیں گی کیونکہ ابھی دیکھیں اور کتنے لوگ آتے ہیں آپ کو خوش آمدید کہنے اور ان کے سوال و جواب میں پوسٹ پوری ہو جائیں گی نہیں تو آپ کھیل ہی کھیل میں جائیں وہاں تو ایسے پوری ہوں گی کہ پتہ ہی نہیں چلے گا۔۔۔
 
ہمسفر

محفلین
اسلام و علیکم!
اس قدر اچھی اردو لکھنے کے بعد بھی جناب کہہ رہی ہیں‌کہ اردو اچھی نہیں ہے
کیا انداز فقیرانہ ہے سیکھنے سکھانے تو سب یہاں اکھٹے ہوتے ہیں
امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا

ویسے آپس کی بات ہے میں کھاریاں کو نہیں‌جانتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بلال

محفلین
السلام علیکم نازیہ خوش آمدید !

کھاریاں شاید ملتان سے قریب ایک شہر ہے۔

نہیں جی۔۔۔ یہ گجرات کے قریب ہے اور جی ٹی روڈ پر واقع ہے۔۔۔ لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے پہلے گوجرانوالہ ، وزیر آباد، گجرات، لالہ موسیٰ اور پھر کھاریاں اس کے بعد سرائے علمگیر، جہلم، دینہ، گوجر خان اور بھی کچھ شہر آتے ہیں پھر اسلام آباد آ جاتا ہے۔۔۔۔
 
خوش آمدید ۔ ۔ ۔ ویسے آپ عمر جو چاہیں لکھیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، ما بدولت تو پہلے ہی دن 13 سال لکھ بیٹھے تھے، اللہ بھلا کرے محفل کے ناظموں کا جو جان چھڑائ۔ ورنہ ہم 13 کے ہی رہتے، اگر ناصحانہ باتھ نادیدہ گری سے گریباں کی طرف نا بڑھا ہوتا ! اک با ر پھر "خوش آمدید"
 
فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

اس شیر کی آمد یہاں بھی ہو گٰئی ہے اب

پہلے تو اس نئے یوزر کو اردو محفل پو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید

رہا کھاریاں وہ تو میرے پڑوس میں ہی ہے گوجرانوالہ سے بس کچھ دور گجرات سے آگے واقع ہے۔

بہر حال کسی بھی مشکل کی صورت میں اس شیر کو یاد کیا جا سکتا ہے۔

اردو زبان کی ترقی کے لئے ہم آپ کے ہم قدم ہوں گے۔

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

وسلام
 
نازیہ

محفلین
نہیں جی۔۔۔ یہ گجرات کے قریب ہے اور جی ٹی روڈ پر واقع ہے۔۔۔ لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے پہلے گوجرانوالہ ، وزیر آباد، گجرات، لالہ موسیٰ اور پھر کھاریاں اس کے بعد سرائے علمگیر، جہلم، دینہ، گوجر خان اور بھی کچھ شہر آتے ہیں پھر اسلام آباد آ جاتا ہے۔۔۔۔

شکریہ ایم بلال صاحب ۔ آپ نے میرے شہر کا اچھا خاصا تعارف کروا دیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں جی۔۔۔ یہ گجرات کے قریب ہے اور جی ٹی روڈ پر واقع ہے۔۔۔ لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے پہلے گوجرانوالہ ، وزیر آباد، گجرات، لالہ موسیٰ اور پھر کھاریاں اس کے بعد سرائے علمگیر، جہلم، دینہ، گوجر خان اور بھی کچھ شہر آتے ہیں پھر اسلام آباد آ جاتا ہے۔۔۔۔

گوجر خان اور پنڈی یا اسلام آباد کے درمیان کوئی شہر نہیں آتا، البتہ چھوٹے قصبے جیسا کہ مندرہ، سوہاوہ، سہالہ، چکلالہ آتے ہیں۔
 
Top