تعارف میرا تعارف

السلام علیکم و رحمۃ اللہ

میرا نام: سرفراز احمد
سکونت: کلکتہ‘ مغربی بنگال‘ انڈیا
جائے پیدائش: کلکتہ
تعلیمی لیاقت: بی ۔ کام‘ کلکتہ یونیورسٹی سے
پسندیدہ کھیل: کرکٹ‘ فٹ بال
کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کو پسند کرتا ہوں (پسندیدہ کھلاڑیاں سعید انور‘ وقار یونس‘ انضمام الحق‘ محمد عامر‘ شعیب اختر‘ وسیم اکرم)

مشغلہ: انٹرنیٹ پر جدید ٹیکنالوجی کی معلومات حاصل کرنا‘ نئے سافٹ وئیرس کو آزمانا

اردو سے متعلق سافٹ وئیر کی چھان بین کرنا۔

سوشل میڈیا میں سب سے زیادہ ٹیلی گرام پسند ہے (خصوصی طور پر اس کے فیچرس اور مختلف کار آمد بوٹس نے ٹیلی گرام کا رسیا بنا دیا)
پیشہ: گرافکس ڈیزائننگ۔ حجامہ کے ذریعہ لوگوں کا علاج‘ ویب ڈیزائننگ کا بھی کچھ تجربہ ہے۔

نیک‘ شریف اور سنجیدہ، اسلامی مزاج کا حامل ہوں۔ ہم مزاج افراد کو دوست بنانا پسند کرتا ہوں۔ چھوٹے بچے مجھے بہت پسند ہیں۔ ان کے ساتھ وقت گزارنا اور کھیلنا پسند کرتا ہوں۔
 
فلک شیر

محفلین

اردو سکول کالج میں بھی پڑھاتے ہیں آپ کے ہاں؟
 
جی جی،،، عام طور پر پاکستانی حضرات یہی سمجھتے ہیں کہ بھارت میں اردو پڑھنے اور بولنے والے کم ہیں۔ کئی بار وٹس ایپ یا فیس بک پر پاکستانی لوگوں سے چیٹ کے دوران بھی یہی سوال مجھ سے کیا گیا۔

یہاں اردو میڈیم اسکولوں میں مدارس اور جامعہ وغیرہ میں اردو پڑھائی جاتی ہے۔ یہاں زبان اردو کے شعرا و ادبا بھی پائے جاتے ہیں۔
 
Top