تعارف میرا تعارف

نجمہ

محفلین
السلام علیکم
میرانام نجمہ ہے۔ میں ایک مکمل طور پہ گھریلو خاتون ہوں۔
مجھے اچھے کھانے پکانے کا بہت شوق ہے کمپیوٹرمیں ٹائپنگ کرتے ہوئے میری جان جاتی ہے۔
میری کل کائنات میرے بچے ہیں۔ ایک اور خاص بات امجد میانداد میرے ہَبی ہیں۔ انکے کہنے پر ہی محفل جوائن کی ہے۔
مزید باتیں آپ کے سوال جواب کے بعد ۔
 

مہ جبین

محفلین
وعلیکم السلام نجمہ بہنا
محفل میں تہہِ دل سے خوش آمدید
امید ہے کہ آپ سے اچھا دوستانہ رہے گا انشاءاللہ
ٹائپنگ سے شروع میں الجھن ہوگی لیکن جب عادت ہوجائے گی تو پھر اچھا لگے گا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
میرانام نجمہ ہے۔ میں ایک مکمل طور پہ گھریلو خاتون ہوں۔
مجھے اچھے کھانے پکانے کا بہت شوق ہے کمپیوٹرمیں ٹائپنگ کرتے ہوئے میری جان جاتی ہے۔
میری کل کائنات میرے بچے ہیں۔ ایک اور خاص بات امجد میانداد میرے ہَبی ہیں۔ انکے کہنے پر ہی محفل جوائن کی ہے۔
مزید باتیں آپ کے سوال جواب کے بعد ۔

یعنی پھر یہاں اس شوق کو رکھنے والے اراکین کو اچھی اچھی ڈشز کی تراکیب مل سکتی ہیں :)
آپ کو کون سے کھانے بنانا زیادہ اچھا لگتا ہے؟ کیا آپ کو فوٹوگرافی سے دلچسپی ہے؟
 
خوش آمدید نجمہ صاحبہ۔

امجد صاحب تو خوب جم کر لکھتے ہیں اور امید ہے کہ وہ آپ کی راہنمائی کرتے رہیں گے۔
 
وعلیکم السلام!

نجمہ بٹیا! اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ ایک تو ہم دل سے امجد میانداد بھائی کے مداح رہے ہیں اب آپ کی آمد کے بعد اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں جب آپ ٹائپنگ پر جان چھڑکنے لگیں گی اور پھر محفل میں پکوانوں کی ترکیبوں اور تصویروں کے ڈھیر لگ جائیں گے۔ محفل کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کی صورت میں محفل انتظامیہ سے بلا تکلف رابطہ کیجیے گا۔ :) :) :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے محفل پر آپ کا وقت بہت اچھا اور مزے سے گزرے گا۔ کھانے کی ترکیبوں کا انتظار رہے گا خصوصاً کسی دھاگے میں ٹماٹر کی چٹنی کے بارے میں کچھ پڑھا تھا۔ ترکیب ضرور شیئر کیجئے گا جب بھی ممکن ہو۔ :)
 
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

آپ کے آنے سے یہ تو ہوا کہ ہماری گمشدہ مدیرہ محفل میں نظر تو آئیں۔
پتہ نہیں کیسے بھول گئیں راستہ، میں بھی حیران تھا کا اتنی اچھی تحریریں لکھنے والی خاتون سرے سے ہی غائب ہیں۔ پر چلو شکر ہیں اب آ گئیں، ویسے کچھ دن تو ان کا سر چکراتا رہے گا اتنے ڈھیر سارے پیغامات اور اطلاعات پڑھ پڑھ کے، آخر غیر حاضری کی کچھ تو سزا ملے۔
 
Top