تعارف میرا تعارف

تبسم علی

محفلین
سب سے پہلے تو محفل کو سلام.
میرا نام تبسم علی ہے،اور سیالکوٹ سے تعلق ہے . میں اردو محفل کو پچھلے کچھ مہینوں سے دیکھ رہی تھی لیکن شامل ہونے سے ڈر لگتا تھا لیکن اب اچانک داخل ہونے کا ارادہ کر ھی لیا ھے. امید ھے کہ آپ سب لوگ میرا ڈر دور کر دیں گے. اور میرے ساتھ نرمی سےپیش آئے گے.
 
وعلیکم السلام!

تبسم بٹیا، محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا اور محفلین آپ کے ساتھ نرم سی پیش آ کر آپ کا غیر معلوم خوف دور کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ ویسے بھی آپ کو سیالکوٹ سے ہیں، اس شہر کا تو نام ہی کافی ہے۔ :) :) :)
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں:bighug:
ڈر کاہے کا ؟:thinking:
اوریقیناً ڈر دور ہوا ہے تو آپ کی تشریف آوری بھی ہو گئی ہے۔ :battingeyelashes:
محفل پر ڈر سے بچنے کا آسان اور سہل نسخہ یہ ہے کہ مذہب اور سیاست کے زمروں میں مداخلت سے حتی الامکان اجتناب برتا جائے۔ یعنی ان زمروں سے 'سیفٹی ڈسٹنس' اچھا خاصا بڑھا لیا جائے۔ ;)
 
ماہی احمد

لائبریرین
یہاں سب بہت اچھے ہیں ویسے ڈرنے کا کوئی سین نہیں :)۔۔۔ بارہ دری پر آیا کرو دیکھنا جلد ہی گھل مل جاو گی آپ :)
 
شکریہ بھیا۔ مجھے بہت حوصلہ ہوا ہے اور کچھ سیکشنز دیکھ کر میری اردو ٹائپنگ بھی بہتر ہوئی ہے۔
 
تبسم علی

محفلین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں:bighug:
ڈر کاہے کا ؟:thinking:
اوریقیناً ڈر دور ہوا ہے تو آپ کی تشریف آوری بھی ہو گئی ہے۔ :battingeyelashes:
محفل پر ڈر سے بچنے کا آسان اور سہل نسخہ یہ ہے کہ مذہب اور سیاست کے زمروں میں مداخلت سے حتی الامکان اجتناب برتا جائے۔ یعنی ان زمروں سے 'سیفٹی ڈسٹنس' اچھا خاصا بڑھا لیا جائے۔ ;)
مہربانی بھیا جی۔ مذہب اور سیاست میں ایسی کیا چیز ہے جس سے ڈرنا چاہئے۔؟
 
تبسم علی

محفلین
وعلیکم السلام!
محفل میں خوش آمدید
خوش آمدید تبسم صاحبہ
اردو محفل میں خوش آمدید۔

ماہی یہ ایک اور مانو آ گئی ہیں محفل میں۔
یہاں سب بہت اچھے ہیں ویسے ڈرنے کا کوئی سین نہیں :)۔۔۔ بارہ دری پر آیا کرو دیکھنا جلد ہی گھل مل جاو گی آپ :)
آپ سب کا بہت شکریہ کہ آپ اتنے اچھے انداز سے پیش آ رہے ہیں۔ اور ماہی بہن بارہ دری کیا ہے؟
 
مہربانی بھیا جی۔ مذہب اور سیاست میں ایسی کیا چیز ہے جس سے ڈرنا چاہئے۔؟
مذہب اور سیاست میں ایسا کچھ نہیں کہ ڈرا جائے۔
ڈر دور کرنے کی بات آپ نے کی تو اس کے جواب میں کہا کہ ان دو زمروں میں ہونے والی بحث سے عمومی اجتناب آپ کا رہا سہا ڈر دور کر دے گا :)
 
Top