تعارف میرا تعارف

ظل عرش

محفلین
السلام و علیکم
میں ظل عرش ہوں. میں نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ انگریزی سے منسلک ہوں. اور درس و تدریس کے علاوہ انگریزی ادب اور مختلف زبانوں میں گریجویٹ اور ماسٹر لیول پر ریسرچ کرواتی ہوں. مجھے پڑھنا، کوکنگ کرنا اور اچھے لوگوں سے رابطے میں رہنا بہت اچھا لگتا ہے. فی الوقت میری ترجیحات میں سرفہرست اپنے بچوں کو باعمل مسلمان اور محب وطن پاکستانی بنانا ہے.. ریسرچ کے حوالے سے یا کسی اور مد میں اگر میں کسی کی مدد کر سکوں تو مجھے خوشی ہو گی.
 
آخری تدوین:

ظل عرش

محفلین
شکریہ آصف. زبان اور ادب کی کوئی سرحد نہیں ہوتی.. مجھے انگریزی ادب بے حد پسند ہے.. ہاں کچھ نظریاتی اختلاف بہرحال ہے.
 

ظل عرش

محفلین
شکریہ. بس اردو ادب پسند ہے. میرے گھر میں انگریزی اردو ادب کافی پسند کیا جاتا ہے. کافی عرصے سے کسی اردو فورم کی تلاش تھی. کچھ اشعار ڈھونڈ رہی تھی تو یہاں تک رسائی ہو گئ. ہسبینڈ سے مشورہ کیا تو انہوں نے کہا بالکل جوائن کیجئے. بس
 

لاریب مرزا

محفلین
وعلیکم السلام!!
اردو محفل میں خوش آمدید ذی العرش :) آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :)
نمل یونیورسٹی سے کتنے عرصے سے منسلک ہیں؟؟ کن کن زبانوں میں ریسرچ کرواتی ہیں۔ اور آپ کو کتنی زبانوں پر عبور ہے؟؟ :) :)
 

آصف اثر

معطل
شکریہ آصف. زبان اور ادب کی کوئی سرحد نہیں ہوتی.. مجھے انگریزی ادب بے حد پسند ہے.. ہاں کچھ نظریاتی اختلاف بہرحال ہے.
میرا مقصد انگریزی کو محدود کرنا نہیں بلکہ صرف یہ ہے کہ ملک میں انگریز سامراجی عناصر میں ایک عنصر انگریزی زبان بھی رہا ہے۔ انگریزی مغربیت سے مرغوبیت ہی کا سبب ہے جو آج ہم اردو کو اس مقام پر دیکھ رہے ہیں۔۔۔
زیک اب بڑا بھی ہوجاؤ۔
 
Top