تعارف میرا تعارف

اسلام و علیکم۔
میں ایک رکشہ ڈرائیور ہوں ایک نہایت غریب گھر کا لڑکا ہوں تعلیم کا بہت شوق تھا خود سے تعلیم حاصل کی آج ایک بہت بڑی نامی گرامی کمپنی میں سیلس ٹیکس مینیجر ہوں کمپیوٹر کا بہت شوق ہے اوریکل میں اپنا سوفٹ ویئر بنایا ہے اور وہ ایک کمپنی میں چل رہا ہے آج کل انڈرائڈ کا زمانہ ہے تو انڈرائڈ کے اپس بنانا سیکھ رہا ہوں اور ساتھ ساتھ کچھ گیم بھی بنا رہا ہوں بہت جلد آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کروں گا۔
شاہ زیب اسماعیل
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
آپ کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔ اللہ جی آپ کو بہت زیادہ ترقی عطا فرمائیں۔ میری دعا ہے کہ آپ کے اپنے سو دو سو رکشے ہوں، آپ پاکستان کی سب سے نامی گرامی کمپنی کے سی ای او ہوں۔ دنیا اوریکل کے بجائے 'شاہ زیب' نامی پروگرام میں سافت وئیر بنایا کرے اور دنیا کی سب سے زیادہ ایپس بنانے کا اعزاز آپ کے نام ہو۔ آمین
 
شکریہ تمام لوگوں کا عبدالقیوم صاحب چاہے انسان کو جتنی ترقی مل جائے اسے کبھی بھی اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیے
اللہ سے دعا ہے کو وہ مجھے اور ترقی دے پر کبھی غرور اور تکبر نہ دے اور میں کبھی اپنی اوقات نہ بھولوں کے میں کیا تھا
 

سید عمران

محفلین
شکریہ تمام لوگوں کا عبدالقیوم صاحب چاہے انسان کو جتنی ترقی مل جائے اسے کبھی بھی اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیے
اللہ سے دعا ہے کو وہ مجھے اور ترقی دے پر کبھی غرور اور تکبر نہ دے اور میں کبھی اپنی اوقات نہ بھولوں کے میں کیا تھا
اس جملے سے لگ رہا ہے کہ آپ بھی اس کام کو ’’اوقات یاد دلانے والا‘‘ سمجھتے ہیں۔۔۔
 

سروش

محفلین
آپ کی جدوجہد ثابت کرتی ہے کہ علم و ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتے ۔ یہ عطیہ خداوندی ہے ۔
جزاک اللہ خیرا ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اور کامیابیوں سے نوازے ۔ آمین ۔
 
Top