میرا تقریبا ۲۰ سال پرانا قلم۔۔۔ جس سے میں خوشخطی کی کوشش کیا کرتا تھا۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
سکول کے زمانے میں ایک استاد کی خوشخطی سے متاثر ہوکر میں نے ان سے خوشخطی سیکھنے کی کوشش کی۔مگر ہائے رے نالائقی، پوری طرح نہ سیکھ سکا۔ اور پھر سکول کے بعد تو خیال ہی نہ رہا کہ کسی استاد کی شاگردی اختیار کی جائے۔
ّمگر آج ایک الماری کے کسی کونے سے یہ قلم برآمد ہوا اور بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں اور اسی کے ذریعے میں نے دوبارہ خوشخط لکھنے کی کوشش کی، جو تاحال اتنی کامیاب تو نہیں ہوئی، مگر میں نے سوچا کیوں نہ احباب کو بھی دکھائی جائے۔موبائل فون کے ذریعے لی گئیں تصاویر ملاحظہ کیجئے:-
IMAG0086.jpg

IMAG0087.jpg


اگر کوئی خطاط حضرات یا کوئی اور صاحب اس کی تصحیح پر کوئی تنقید یا مشورہ دینا چاہیں تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔

والسلام
 

شہزاد وحید

محفلین
کیا بات ہے۔ میرے پاس بھی میرا پانچویں کے زمانے کا قلم محفوظ ہے اور آٹھویں سے دسویں تک ان تینوں جماعتوں میں اردو کی ایک ہی کتاب پڑھی تھی جس کا نام مرقع اردو تھا اور جو میں نے خود جلد کی تھی اور جس پر میرے اردو کے استاد جناب عابد حسین کے لکھوائے گئے اقوال زریں، اشعار، الفاظ کے معانی اور اشعار کے معانی بلکل محفوظ ہیں۔ ہماری کلاس آخری وہ کلاس تھی جس نے مرقع اردو پڑھی تھی اس کے بعد اردو کا نصاب بدل دیا تھا تھا اور "کتبہ"، "ایک پنجابی زمیندار کی کہانی" اور اس کے علاوہ اور بھی کئی انمول تحریریں اردو کے نصاب سے نکال دی گئی تھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ جناب اور اب تو ہر سال نصاب ہی بدل دیتے ہیں کہ ہر دفعہ نئی کتابیں خریدیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
میں تو کانے والی قلم سے لکھتا تھا کبھی پھر اس کے بعد ہولڈر اور نب، کیا یاد دلا دیا ہے، اس وقت کے استاد بہت مخلص ہوا کرتے تھے
 
محترم السلام علیکم اچحی کاوش ہے۔ اس میں بہت بہتری ہو سکتی ہے اگر اصول و قواعد کا دھیان رکھا جاے آپ کی رہنمای کے لیے میں فیس بک پر اردو کے اصول دو تصاویر میں اپ لوڈ کر رہا ہوں ملاحظہ فرما لیجیے http://a4.sphotos.ak.fbcdn.net/hpho...4553_100000616531218_1152926_1598725665_n.jpg

http://a4.sphotos.ak.fbcdn.net/hpho...0925_100000616531218_1152939_1025464732_n.jpg

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
 

فاتح

لائبریرین
محترم السلام علیکم اچحی کاوش ہے۔ اس میں بہت بہتری ہو سکتی ہے اگر اصول و قواعد کا دھیان رکھا جاے آپ کی رہنمای کے لیے میں فیس بک پر اردو کے اصول دو تصاویر میں اپ لوڈ کر رہا ہوں ملاحظہ فرما لیجیے http://a4.sphotos.ak.fbcdn.net/hpho...4553_100000616531218_1152926_1598725665_n.jpg

http://a4.sphotos.ak.fbcdn.net/hpho...0925_100000616531218_1152939_1025464732_n.jpg

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
کامران سیف قریشی صاحب!
آپ ہی کے دونوں لنکس بطور تصویر شامل کر رہا ہوں تا کہ یہیں پڑھے جا سکیں۔ شکریہ

419625_361993287164553_100000616531218_1152926_1598725665_n.jpg


418253_361996233830925_100000616531218_1152939_1025464732_n.jpg
 

سویدا

محفلین
ایک دفعہ مشہور خطاط سید نفیس الحسینی مرحوم کی خدمت میں حاضری کا موقع ملا تھا تب ان سے ان کا ذاتی مستعمل لکڑی کا قلم مانگا جو انہوں نے بخوشی دے دیا
اللہ ان کی مغفرت فرمائے
آمین
 
Top