تعارف میرا نام بہزاد حسن شہاب ہے

سر شمشاد اور سر الف عین نے پوسٹ پر تعارف دینے کا کہا تو انکے دئے گئے لنک پرحاضری لگوا نے یہاں آن پہنچا ہوں ، نام بہزاد حسن خان ہے ، اسلام آباد سے تعلق رکھتا ہوں۔ پیشے کےحوالے سے صرف اتنا تعارف دینا ممکن ہے کہ تعلق پاک فضائیہ سے ہےاورملک کی فضاؤں کا محافظ ہوں، اورآج کل ڈیش ڈیش ڈیش ( ناقابل اشاعت ) مقام پرتعینات ہوں ۔ ایروناٹیکل انجینیئرنگ ، فلائینگ اینڈ ایئر کمبیٹ سائینسز، ہسٹری ، جنرل نالج ، انگریزی اور ارد ادب بالخصوص اردو شاعری سے لگاؤ ہے۔ تھوڑی بہت تک بندی اور ٹوٹی پھوٹی شاعری کرلیتا ہوں '' شہاب'' تخلص ہے۔ امید ہے اس معلوماتی فورم پر حالات حاضرہ اور اردو ادب کے بارے بہت کچھ جاننے کا بھی موقع ملے گا اور دوستوں سے علمی اور ادبی شیئرنگ بھی رہے گی ۔ اللہ حافظ
 

کاشفی

محفلین
السلام علیکم۔ اُردو محفل میں وش آتکے۔۔ آپ کے بارے میں جانکاری کر کے اچھا لگا۔۔ خوش رہیں۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل خوش آمدید

بہزاد صاحب ماشاء اللہ ایروناٹیکل انجینیئرنگ ، فلائینگ اینڈ ایئر کمبیٹ سائینسز، ہسٹری ، جنرل نالج ، انگریزی اور ارد ادب بالخصوص اردو شاعری سے لگاؤ کے ساتھ ساتھ شاعری بھی کرتے ہیں، کیا کہنے۔

اردو محفل میں آتے رہیے گا۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
جناب خوش آمدید
امید ہے کہ آپ سے ہمیں بہت کھ سیکھنے کا موقع ملے گا ان شاء اللہ
 

میر انیس

لائبریرین
بہزاد صاحب میری طرف سے بھی خوش آمدید آپ تو سیے بھی اونچے اُڑنے والے ہیں یقیناََ آپ کے سخن میں بھی بلند پروازی ہوگی
اردو مخفل میں خوش آمدید
شہاب بھائی
بھائی اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو یہ آپ کا بھی پہلا پیغام ہے ۔ بڑی حیرت ہوئی اور خوشی بھی کہ محفل میں آتے ہی پہلے آپ نے کسی دوسرے کو خوش آمدید کہا ۔ حالانکہ ابھی آپ خود خوش آمدید کہلوانے کے حقدار ہیں میری گذارش پر اپنا بھی تعارف کرادیں
 
معزز حضرات میں نے گذشتہ دو برس محمد وارث ، سرور عالم راز، عبداللہ ناظر مرحوم جیسے ماہرین کے بلاگز ، فاروق درویش اور سارا غزل جیسے فیملی فرینڈزسخنوروں سے شاعری اور اصول َ شاعری کے بارے جتنا پڑھا جو کچھ سیکھا اس کے بعد چند نظمیں اور اب یہ ایک غزل لکھ سکا ہوں اور یہ میری پہلی غزل ہے ۔ میں زندگی کی ہر فیلڈ میں بلندی کو چھو نے کی جستجو پر یقین رکھتا ہوں اور غزل میں اپنی شناخت بنانا میرا خواب ہے اس کے لئے اللہ کی مدد کے بعد آپ حضرات کی سچی اور کھری رائے میرے لئے بہت اہم اور مدد گار ہو گی ۔ شکریہ
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/میں-اپنے-آئینہ-ء-دل-کے-روبرو-بیٹھا.50151/
 
Top