تعارف میرا نام رفعت علی ہے

رفعت علی

محفلین
میں کراچی میں رہتا ہوں۔ اور ایک دواساز ادارے میں ملازم ہوں۔ اور اردو سے محبت کی وجہ سے اس ویب سائٹ پر حاضر ہوا ہوں امید ہے آپ لوگوں سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ اس محفل کے میر انیس صاحب سے میری بہت پرانی دوستی ہے۔ ان کو دیکھ کر ہی مجھ کو بھی اس ویب سائٹ پر انے کا شوق ہوا۔
 
شمشاد

لائبریرین
رفعت صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔

میر انیس صاحب کا شکریہ۔ پرانے محفلین ہیں اور بہت ہی نفیس شخصیت ہیں۔
 
رفعت علی

محفلین
آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ ۔ شمشاد صاحب آپ کچھ پوچھیں تو میں بتاؤں گا ویسے تو ابھی بتانے والی کوئی بات سمجھ نہیں آرہی۔ ابھی میں آفس میں ہوں انشاللہ گھر جاکر رابطہ کروں گا۔
لالہ؟ ۔ لالہ تو ہمارے ہاں چوکیدار کو کہتے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید رفعت علی، یہاں گھر کا سا ماحول ملے گا۔
یہ عائشہ جو ہے، وہ سب کو، الا میرے، لالہ کہہ کر پکارتی ہے۔اس کی زبان میں بڑے بھائی!
 
شمشاد

لائبریرین
آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ ۔ شمشاد صاحب آپ کچھ پوچھیں تو میں بتاؤں گا ویسے تو ابھی بتانے والی کوئی بات سمجھ نہیں آرہی۔ ابھی میں آفس میں ہوں انشاللہ گھر جاکر رابطہ کروں گا۔
لالہ؟ ۔ لالہ تو ہمارے ہاں چوکیدار کو کہتے ہیں

ضرور آپ کے ہاں پٹھان چوکیدار ہو گا۔

پنجاب کے بعض علاقوں میں لالہ عزت کے طور پر بڑے بھائی کو کہتے ہیں۔
 
میر انیس

لائبریرین
چلو رفعت تم سے اب یہاں پر بھی رابطہ رہے گا۔ ویسے مجھ کو پتہ ہے آفس میں انپیج پر کام کر کر کے تم کو اردو لکھنے کا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے پر انپیج میں اور یونی کوڈ اردو لکھنے میں کہیں کہیں فرق ہوتا ہے وہ بھی انشاللہ تم سمجھ ہی جاؤ گے۔
رفعت صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔

میر انیس صاحب کا شکریہ۔ پرانے محفلین ہیں اور بہت ہی نفیس شخصیت ہیں۔
اوہو مرے تو اب پاؤں زمین پر نہیں ٹک رہے اُڑتا پھر رہا ہوں ویسے شمشاد سچ سچ بتاؤ یہ نفیس کا لفظ تم نے میرے نام کے ہم قافیہ ہونے کی وجہ سے استعمال کیا ہے نا ۔ بہر حال بہت بہت شکریہ
 
Top