میرا پسندیدہ جملہ!!!!!!!!!!!

جیسا کے ایک ”نا پسندیدہ جملے“ کا دھاگہ قرۃالعین اعوان نے شروع کر ہی رکھا میں نے سوچا کے معائب کے ساتھ محاسن پے بھی کچھ گفتگو ہو ہی جائے۔
تو کیا فرماتے ہیں محفلین، مدیران، منتظمین اس بارے میں ؟
وہ جملہ بتائیں جسے سن کر آپ پھولے نہ سماتے ہوں۔
تاکے آئندہ ایسے جملوں سے گریزاں رہا جائے۔ ;)
 
زبیر مرزا

محفلین
اب وآپس آجاؤ یہاں تمھاری بہت ضرورت ہے
(اپنے استاذہ اوردوستوں سے یہ جملہ سن کر )
اور ہمیں یقین ہوجاتا ہے کہ
ہم سہل طلب کون سے فرہاد تھے لیکن
اب شہرمیں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
:)
 
فہیم

لائبریرین
کسی ایک جملے کو سب کے لیے نہیں رکھا جاسکتا۔
مختلف لوگوں سے مختلف جملے سن کر طبیعت کھل اٹھتی ہے :)

جیسے کل ہمارے ڈائریکٹر صاحب نے
گڈ جاب اور ویل ڈن جیسے الفاظ کہے تو وہ بہت اچھے معلوم ہوئے :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
جیسا کے ایک ”نا پسندیدہ جملے“ کا دھاگہ قرۃالعین اعوان نے شروع کر ہی رکھا میں نے سوچا کے معائب کے ساتھ محاسن پے بھی کچھ گفتگو ہو ہی جائے۔
تو کیا فرماتے ہیں محفلین، مدیران، منتظمین اس بارے میں ؟
وہ جملہ بتائیں جسے سن کر آپ پھولے نہ سماتے ہوں۔
تاکے آئندہ ایسے جملوں سے گریزاں رہا جائے۔ ;)
یعنی آپ نے یہ خیال میرے خیال سے مستعار لے لیا :tongueout:
ویسے میں نے سوچا تھا میں یہ دھاگہ بھی شروع کروں گی
چلیں خیرا چھا رہا:smile2:
 
باباجی

محفلین
میرا پسندیدہ جملہ میری امی بولتی ہیں۔ پنجابی میں

"اجرات کھانا گھر آکے کھاوِیں کریلے گوشت پکائے نیں"
 
ساجد

محفلین
جب خلیج میں قیام تھا تب "مَا فِی مُشکلہ" ، دفاتر میں "No problem" ، کاروباری دوستوں کی زبان سے "گَل ای کوئی نئیں جناب"۔
 
Top