ماشاء اللہ بہت اچھا سلسلہ شروع کیاہے، بہت لطف آرہا ہےدوستوں کے جوابات پڑھ کر۔کچھ مصروفیت کی وجہ سے اس طرف آنہیں سکے۔ جیسے ہی مرزا صاحب کی انویٹیشن دیکھی دوڑے آئے۔
لیں جی حاضر ہیں ہم بھی اپنے پسندیدہ جملہ کے ساتھ۔
ایک اچھا جملہ اپنے ماحول کے مطابق اچھا لگتا ہے۔ مثلاََ شمشاد بھائی کو "چائے تیار ہے" جملہ پسند ہے۔ مگر روزے کی حالت میں ان پر یہ جملہ بہت بڑی آزمائش ہوگا۔
جب یہ کہا جاتاہے کہ اکاؤنٹ میں تنخواہ ٹرانسفر ہوگئی ہے تو اس جملے کی پسندیدگی سے بھی کوئی انکار نہیں کرسکتا۔
تعریف میں کہے گئے جملے بھی پسندیدگی میں شمار ہوتے ہیں۔
ہم جب کسی ضرورت مند و مستحق کی مدد کرتے ہیں تو شکرانے کے طورپر اس کے منہ سے جو دعائیہ کلمات نکلتے ہیں وہ ہمیں بہت پسند ہیں۔