میرا کچھ ساما ن تمہارے پاس پڑا ہے

گُلاں

محفلین
اجازت فلم کا یہ گیت عجب ہے،اور بہت کم لوگوں کا سنا ہوا ہے،مگر جس نے سن رکھا ہے اُسے کبھی نہیں بھولتا۔

میرا کچھ سامان تمہارے پاس پڑا ہے
وہ بھجوا دو
مرا وہ ساماں لوٹا دو
ایک اکیلی چھتری میں جب
آدھے آدھے بھیگ رہے تھے
آدھے گیلے آدھے سوکھے
سوکھا تو میں‌لے آئی تھی
گیلا من شاید بستر کے پاس پڑا ہو
وہ بھجوا دو
مرا وہ ساماں لوٹا دو
ایک سو سولہ چاند کی راتین
اور تمہارے کاندھے کا تل
گیلی مہندی کی خوشبو
جھوٹ موٹ کے وعدے
جھوٹ موٹ کے شکوے بھی سب
یاد کرادوں
سب بھجوا دو
ایک اجازت دے دو بس
جب اس کو دفناوں گی
میں بھی وہیں سو جاوں گی
 

فرخ منظور

لائبریرین

بہت خوبصورت گانا ہے۔ شکریہ گلاب۔

میرا کچھ سامان
گلوکارہ: آشا بھوسلے
فلم: اجازت
موسیقی: آر ڈی برمن
شاعر: گلزار


 

گُلاں

محفلین
شکریہ سر!
آپ نے تو فلم کا گاناسامنے لا کر رکھ دیا:d۔اینو آکھدے نیں ہتھیلی تےسریوں جمانڑاں
 

سارہ خان

محفلین
بہت زبردست گانا ہے ۔۔ کچھ عرصہ پہلے ایف ایم پر سنا تھا پہلی بار ۔۔ اس کے بعد سینکڑوں مرتبہ سنا ہے ہر بار پہلے سے زیادہ اچھا لگتا ہے پتا نہیں کیوں ۔۔:act-up:
 
Top