میرا گاؤں جانے کہاں کھو گیا ہے

نیرنگ خیال

لائبریرین
چند دن پہلے محترم و مکرم محمداحمد صاحب کی مہربانی سے اس کو سننے کا اتفاق ہوا۔ شاعری اور گائیکی دونوں بہت پسند آئے۔ سوچا اہل محفل کے ساتھ بھی شئیر کی جائے۔ مکمل کہیں اور سے نقل کی ہے۔ خود نہیں لکھی۔۔۔

یہ شہرِتمنا یہ امیروں کی دنیا
یہ خود غرض اور بے ضمیروں کی دنیا
یہاں سکھ مجھے دو جہاں کا ملا ہے
میرا گاؤں جانے کہاں کھو گیا ہے

وہ گاؤں کے بچے، وہ بچوں کی ٹولی
وہ بھولی، وہ معصوم چاہت کی بولی
وہ گُلی وہ ڈنڈا وہ لڑنا جھگڑنا
مگر ہاتھ پھر دوستی سے پکڑنا
وہ منظر ہر اک یاد پھر آ رہا ہے
میرا گاؤں جانے کہاں کھو گیا ہے

وہ چوپال وہ نانی اماں کے قصے
وہ گیتوں کی گنگا، وہ ساون کے جھولے
وہ لٹتا ہوا پیار وہ زندگانی
ہے میرے لئے بُھولی بسری کہانی
چھلکتی ہیں آنکھیں، یہ دل رو رہا ہے
میرا گاؤں جانے کہاں کھو گیا ہے

یہ چاندی، یہ سونا، یہ ہیرے یہ موتی
تھی انمول ان سب سے اک سوکھی روٹی
جو میں نے گنوایا نہ کوئی گنوائے
کہ گھر چھوڑ کوئی نہ پردیس آئے
ملے گا نہ اب وہ جو پیچھے لٹا ہے
میرا گاؤں جانے کہاں کھو گیا ہے

 
آخری تدوین:
Top