میراyahoo mail addressکیوں نہیں showہورہا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

السلام علیکم
میرا یاہو میل ایڈریس نہیں دکھ رہا ہے اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?20274-بہترین-اینٹی-وائرس!/page7
اس لنک پر آپ دیکھیں اور پوسٹ نمبر 61پڑھیں تو اس بندے کی پوسٹس بھی مجھ سے کم ہیں لیکن اس کے نام کے ساتھ ہایو جگمگا رہا ہے لیکن میرے نام کے ساتھ نہیں ہے۔ کیا اس کو متحرک کرنا پڑتا ہے اگر ایسا ہے تو ازراہ کرم مجھے اس کا طریقہ سمجھا دیں۔ شکریہ
 
اور دوسری بات جو میں جاننا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اکثر میں موڈیٹر کی زبانی سنتا ہوں کہ اس کو ذپ کردیں یہ ذپ کیا بلا ہے مثال سے سمجھادیجیئے
 

فرخ منظور

لائبریرین
اور دوسری بات جو میں جاننا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اکثر میں موڈیٹر کی زبانی سنتا ہوں کہ اس کو ذپ کردیں یہ ذپ کیا بلا ہے مثال سے سمجھادیجیئے

اردو محفل کی پالیسی کے مطابق کسی بھی تھریڈ میں ای میل کا پتا دینے کی اجازت نہیں ہے اس لئے شاید کسی موڈریٹر نے آپ کا ای میل پتا حذف کر دیا ہے۔ ذپ مخفف ہے ذاتی پیغام کا انگریزی میں جسے pm کہتے ہیں۔
 
نہیں ایسی بات نہیں ہے جو آپ سمجھ رہے ہو میں نے تھریڈ میں اپنا ای میل ایڈریس نہیں لکھا ہے بلکہ جسطرح آپ کے نام کے نیچے لکھا ہے یعنی جسطرح آپ کا ایمیل ہے فار67 یہ فیس بک کے نشان کے ساتھ ہے اس کی بات کررہا ہوں
 

فرخ منظور

لائبریرین
اسکی وجہ شاید کچھ اور ہو گی۔ یا شاید کسی تکنیکی وجہ سے دِکھ نہ رہا ہو۔ بہتر توجیہہ نبیل یا ابنِ سعید کر سکتے ہیں۔
 
بعض مصروفیات کے باعث ہم آپ کے مسئلے پر توجہ نہ دے سکے اس کے لئے از حد معذرت خواہ ہیں۔

در اصل آپ جن روابط کی بات کر رہے ہیں وہ آپ کے اپنے اختیار میں ہیں۔ ان میں سے ایک یا زائد کو استعمال کرنے کے لئے آپ کنٹرول پینل میں جا کر دائیں جانب کے مینو میں "اپنی تفصیلات کو مدون کریں" پر کلک کیجئے۔ اس صفحے پر "فوری پیغامات" کے ذیل میں جتنے کانے پر کیئے جائیں گے اتنے فوری روابط شامل ہو جائیں گے۔ دستیاب خانے آئی سی کیو نمبر، اے آئی ایم سکرین نیم، ایم ایس این میسنجر ہینڈل، Yahoo! Messenger Handle اور سکائپ کا نام ہیں۔ میں نے آپ کی یاہو آئی ڈی شامل کر دی ہے۔ بقیہ آپ خود دیکھ لیں۔

مزید یہ کہ فیس بک کے آئکن کے لئے فیس بک کنکٹ کے ذریعہ لاگن ہونا پڑے گا۔

مزید کوئی مشکل درپیش ہو تو ہمیں ضرور آگاہ کریں۔
 
ہیں خواب میں ہنوز جو جاگے ہیں خواب میں :)
خواب سے جاگ جایئے
شورے شد و از خواب عدم چشم گشو دیم
دیدیم کے باقیست شب فتنہ غنودیم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ ابن سعید اب آپ شرمندہ تو نہ کریں معذرت کرکے۔
 
Top