میری آواز (بقول برادرم فاتح )آپکی سماعتوں کی نذر

محمد امین

لائبریرین
امین بھائی آپ کونسا گیت گارہے ہیں پھر؟

میں تو اکثر گاتا ہی رہتا ہوں بے سری آواز میں۔ کافی عرصہ قبل ایک آدھ گانا پوسٹ بھی کیا تھا میں نے اپنی آواز میں بغیر میوزک کے کیوں کہ اس طرح کے کے ریوک ٹریکس ملتے نہیں مجھے۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھی آواز ہے آپ کی امین صدیق صاحب اور گیت آپ نے خوب گایا ہے، استھائی تو بہت ہی پسند آئی۔

ایک بات بتائیے، کیا آپ نے باقاعدہ موسیقی کی تعلیم حاصل کی ہے؟ اگر نہیں، تو سُر کیسے پہچانتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
میں تو اکثر گاتا ہی رہتا ہوں بے سری آواز میں۔ کافی عرصہ قبل ایک آدھ گانا پوسٹ بھی کیا تھا میں نے اپنی آواز میں بغیر میوزک کے کیوں کہ اس طرح کے کے ریوک ٹریکس ملتے نہیں مجھے۔۔۔
مجھے تو لائیو سننے کا بھی شرف حاصل ہے:)
 
بہت اچھی آواز ہے آپ کی امین صدیق صاحب اور گیت آپ نے خوب گایا ہے، استھائی تو بہت ہی پسند آئی۔

ایک بات بتائیے، کیا آپ نے باقاعدہ موسیقی کی تعلیم حاصل کی ہے؟ اگر نہیں، تو سُر کیسے پہچانتے ہیں۔
پسندیدگی اورہمت افزائی کے لئے دل کی گہرائیوں سے شکریہ محترم برادرم محمد وارث صاحب ۔
میں نے باقائدہ موسیقی کی تربیت کہیں سے بھی حاصل نہیں کی ہے ،تاہم گانے کا شوق مجھے بچپن سے رہا ہے ۔اسکول میں نعت خوانی کے مقابلے جیتا کرتا تھا ۔:):)
 

محمد وارث

لائبریرین
`ذرا اس فقرے کا مفہوم سمجھائیے محمد وارث بھائی.نوازش ۔:):)
استھائی، گانے کا مکھڑا :)

گانا عموما دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، استھائی اور انترہ۔ استھائی گانے کا آغاز والا حصہ ہوتا ہے، یہ گا کر اورتھوڑا میوزک بجا کر جب دوسرا حصہ شروع کرتے ہیں تو وہ انترہ ہوتا ہے۔ استھائی کے سر علیحدہ اور انترے کے علیحدہ ہوتے ہیں اور عموما انترہ اونچے سروں میں ترتیب دیا جاتا ہے۔ انترے کی دھن میں دو تین شعر گائے جاتے ہیں، گو انترے کے ہر شعر میں سر ایک ہی ہوتے ہیں اور لفظ ہی بدلتے ہیں لیکن انتروں میں اچھے موسیقار سروں کے ساتھ حرکتیں لیتے ہیں، جس سے سننے والے محظوظ ہوتے ہیں۔

سلیل چوہدری جن کا ترتیب دیا گانا آپ نے گایا ہے انتہائی مدھر اور من موہنے گیتوں کے لیے مشہور ہیں اور مجھے بہت پسند ہیں :)
 
آخری تدوین:
استھائی، گانے کا مکھڑا :)

گانا عموما دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، استھائی اور انترہ۔ استھائی گانے کا آغاز والا حصہ ہوتا ہے، یہ گا کر اورتھوڑا میوزک بجا کر جب دوسرا حصہ شروع کرتے ہیں تو وہ انترہ ہوتا ہے۔ استھائی کے سر علیحدہ اور انترے کے علیحدہ ہوتے ہیں اور عموما انترہ اونچے سروں میں ترتیب دیا جاتا ہے۔ انترے کی دھن میں دو تین شعر گائے جاتے ہیں، گو انترے کے ہر شعر میں سر ایک ہی ہوتے ہیں اور لفظ ہی بدلتے ہیں لیکن انتروں میں اچھے موسیقار سروں کے ساتھ حرکتیں لیتے ہیں، جس سے سننے والے محظوظ ہوتے ہیں۔

سلیل چوہدری جن کا ترتیب دیا گانا آپ نے گایا ہے انتائی مدھر اور من موہنے گیتوں کے لیے مشہور ہیں اور مجھے بہت پسند ہیں :)
بہت بہت شکریہ برادرم محمد وارث ،ان سب باریکیوں کو میرے علم میں لانے کے لئے .ماشا اللہ ،آپکی معلومات خاصی وسیع ہیں.
 
<iframe frameborder="0" width="480" height="270" src="//www.dailymotion.com/embed/video/x2745vx" allowfullscreen></iframe><br /><a href="" target="_blank">Maine tere liye hi 7 rang ke Sung by Amin Siddiq</a> <i>by <a href="http://www.dailymotion.com/jabru4gabru" target="_blank">jabru4gabru</a></i>

برادرم ابن سعید برادرم arifkarim برادرم محمد اسلم برادرم فاتح برادرم تجمل حسین برادرم دل دل پاکستان
مجھے بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا بہت بہت شکریہ
 
Top