ماہی احمد
لائبریرین
کیونکہ میری امی اکثر ہی ایسی قابلِ ذکر باتیں کہتی رہتی ہیں سو میں نے سوچا دوست احباب سے شئیر کرنے کے لیئے ایک الگ لڑی بنا ہی لینی چاہیے
اب ذرا آج کی تازہ اور گرما گرم بات ہو جائے۔
امی بیٹھی ہیں رضائی میں اور دھڑا دھڑ نیوز دیکھے جا رہی ہیں۔
سعودی وزیرِ داخلہ کی آمد کے متعلق خبر پر انہوں نے مجھے مفت مشورے سے نوازا
"احمد سے کہو کوئی سندیسہ بھیجنا ہے تو بھیج دے اسِ کے ہاتھ"
خیر کچھ دیر بعد جب میں سرمہ لگا رہی تھی اور ساتھ ساتھ اس پر تبصرہ کر رہی تھی تو کہنے لگیں
"احمد سے کہو اس (وزیر) کے ہاتھ اچھا سا سرمہ بھیج دے، ویسے بھی آتے ہوئے جہاز خالی ہی ہو گا تو اسے کہو اگر کمبل وغیرہ یا کچھ اور تحفے بھیجنے ہیں تو بھیج دے"
اور ایسی سنجیدہ ہیں اس سارے معاملے میں گویا سعودی وزیرِ داخلہ ہمارے گھر ہی ڈنر کریں گے۔۔۔