عمرمختارعاجز
لائبریرین
گونگی آنکھیں،گونگے دل ،گونگے ہیں ازہان
ایسا شخص کہاں سے لائوں جو پورا کرے پیمان
دل کی نگری،الکھ نگری جو ڈوبے سے پائے
من کی دنیا پانے والا پائے اونچی شان
شر سوچو ،شر پھیلاو،شر میں بڑھتے جاو
نیکی کرنے والے کو پڑتا ہے تاوان
ہوس کا بندہ،لالچ کا مارا،شہوت کا دلدادہ
کیا سےکیا تو ہو گیا اے پیارے مسلمان
غربت کی لکیر کے نیچے گزری زندگی ساری
ساری زندگی روتے رہے پائی نہ مسکان
پیار،وفا،رشتے سارے لٹ گئے ہمارے
عاجز بس کرتا ہے دعا کہ بچ جائے ایمان
محترم الف عین صاحب اور محمد یعقوب آسی صاحب سے اصلاح کی خصوصی التجاءہے