میری بھانجی "نیہا"

میری بھانجی "نیہا"
پیدائش کے دو دن بعد
nehals.jpg
 
فرخ منظور

لائبریرین
ماشااللہ بہت پیاری بچی ہے۔ خدا اسے سعادت مند بنائے رکھے۔ فرحان صاحب، آپ کی بھانجی "نیہا" کے نام کا مطلب کیا ہے؟
 
dehelvi

محفلین
ما شاء اللہ بہت پیاری بچی ہے، رب ذوالمنن دونوں جہاں کی سعادتیں اور بھلائیاں نصیب فرمائے۔
فرحان! ویسے بچی کا نام قابل غور ہے۔
 
اس نام کا مطلب خوبصورتی ہے۔ مگر بہت سےلوگ اس نام پر اعتراض کررہے ہیں کہ یہ ہندوانہ نام ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس نام کو تبدیل کر دیا جائے۔
کیا ممبرز "ن" سے شروع ہونے والےنام بتا سکتے ہیں ۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
اس نام کا مطلب خوبصورتی ہے۔ مگر بہت سےلوگ اس نام پر اعتراض کررہے ہیں کہ یہ ہندوانہ نام ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس نام کو تبدیل کر دیا جائے۔
کیا ممبرز "ن" سے شروع ہونے والےنام بتا سکتے ہیں ۔

جناب مجھے نام پر بالکل اعتراض نہیں ہے۔ بہت سے ہندی اور سنسکرت کے الفاظ ہم اردو میں استعمال کرتے ہیں اگر کسی بچے کا نام بھی رکھ لیں گے تو اس سے ہمارا دھرم بھرشٹ نہیں ہو گا۔ کومل نام بھی ہندی ہے اور بہت سی بچیوں کا یہ نام رکھا جاتا ہے۔ میرے خیال میں نیہا سنسکرت کا لفظ ہے جس کا مطلب محبت ہوتا ہے۔ پنجابی میں یہ لفظ بگڑ کر نیہو ہو گیا ہے ۔
 
کاشفی

محفلین
ماشاء اللہ ، اللہ رب العزت بیٹی کو دنیا و آخرت دونوں میں کامیاب و کامران کرے۔۔آمین ثم آمین
 
ابو لبابہ

محفلین
سخنور صاحب
یہ ضروری ہے کہ نام اچھا اور بہتر رکھا جائے جو بامعنی بھی ہو اور مذہبی و معاشرتی اقدار میں مستعمل بھی۔۔۔۔
 
Top