میری بھی ایک تجویز ہے۔۔۔۔۔

سیفی

محفلین
السلام علیکم برادران !
کافی وقت سے خاموشی سے آپ حضرات کی اعلیٰ کاوشوں اور ادبی بوقلمونیوں کو دیکھ رہا ہوں۔ محفل میں ٹانگ اڑانے کی کوشش اسلئے نہیں کی کہ کہیں نو آموز ہونے کے سبب ٹانگ ہی نہ تڑوا بیٹھوں۔۔۔

میں نے محسوس کیا ہے کہ تقریباً تمام موضوعات کے بارے کوئی نہ کوئی فورم ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک فورم علیحٰدہ سے تشکیل دیا جائے جس میں اختلافی اور فرقہ وارانہ موضوعات سے احتراز کرتے ہوئے بنیا دی اسلامی معلومات پر گفتگو کی جاوے۔

والسلام علیٰ منِ التّبع الھدٰی
 

منہاجین

محفلین
اِسلام بارے اُردو چوپال کی ضرورت

آپ کی تجویز تو بہت اچھی ہے مگر یہاں کے منتظمین یہ سمجھتے ہیں کہ یہ چوپال تو محض "اُردو کی خدمت" کے لئے بنائی گئی ہے، اسی لئے وہ اِسلام کا نام لینے سے اِحتراز کرتے ہیں، مبادا کوئی دوسرا مذہب ناراض ہو جائے، یہ الگ بات کہ ابھی تک ایک بھی ہندو اِس محفل کا رکن نہ بن سکا۔

اردو چوپال کا یہ ایک نیا نیا تجربہ ہے، اگرچہ یہ ایک نہایت اچھی کاوش ہے تاہم کوئی حوصلہ افزا پیش رفت نظر نہیں آ رہی، اس لئے اردو میں مزید چوپالیں بنانا (خواہ وہ اسلام بارے ہوں یا کسی بھی موضوع پر) فی الحال ٹھیک نہیں ہے۔ اردو کے ذرا پاؤں جمنے دیں، پھر آپ دیکھیں گے کہ کس رفتار سے مزید چوپالیں نکلیں گی۔ اور یقیناً اسلام کے ہمہ گیر موضوع پر بھی جامع چوپالیں سامنے آ سکیں گی۔ سرِدست ایسی کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوتی نظر نہیں آتی۔ وہ علامہ اِقبالؒ کیا خوب فرما گئے کہ

قفس توڑنا بعد کی بات ہے
ابھی خواہشِ بال و پر کیجئے

انہوں نے تو ایسا انگریز کی غلامی بارے فرمایا تھا، تاہم انگریز کی طرح انگریزی کی غلامی کا قفس بھی یقیناً ٹوٹے گا مگر پہلے ذرا بال و پر تو پیدا ہوں۔ کیا خیال ہے آپ کا بیچ اِس مسئلہ کے؟ :roll:
 

زیک

مسافر
موضوعات تو بہت ہیں جو اس محفل میں ہو سکتے ہیں مگر نہیں ہیں۔ کچھ وقت کے ساتھ شامل کئے جائیں گے اور کچھ نہیں۔ اس فورم کا مقصد اردو کی ترویج ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس محفل کو زیادہ سے زیادہ مقبول بنائیں تا کہ اردو کا انٹرنیٹ پر استعمال بڑھے۔ اس وجہ سے ہم ایسے موضوعات سے دور رہنا چاہتے ہیں جن سے اختلاف بڑھے اور بدمزگی ہو۔ مذہب میرے خیال سے اسی نوعیت کا موضوع ہے۔

یہ صرف میرا ذاتی خیال ہے۔ ہم اس سلسلے میں یہاں بحث کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ باقی منتظمین میری رائے سے اختلاف کریں۔
 

سیفی

محفلین
اِسلام بارے اُردو چوپال کی ضرو

منہاجین نے کہا:
آپ کی تجویز تو بہت اچھی ہے مگر یہاں کے منتظمین یہ سمجھتے ہیں کہ یہ چوپال تو محض "اُردو کی خدمت" کے لئے بنائی گئی ہے، اسی لئے وہ اِسلام کا نام لینے سے اِحتراز کرتے ہیں، مبادا کوئی دوسرا مذہب ناراض ہو جائے، یہ الگ بات کہ ابھی تک ایک بھی ہندو اِس محفل کا رکن نہ بن سکا۔:roll:
منہا جین ۔ شکریہ ۔۔۔آپ کا تجزیہ درست ہے۔ لیکن وہ حضرت اقبال نے کیا خوب فرمایا:
شیطان ملوکیت کی آنکھوں میں ہے وہ جادو
کہ خود نخچیر کے دل میں ہو پیدا ذوقِ نخچیری


گلہ اغیار کا کیا کریں۔ دورِ حاضر کا مردِ مومن اب صرف خوشنودیئ اغیار کا طالب رہ گیا ہے۔ حالا نکہ دین نہ تو ہمیں دوسری اقوام سے قطع تعلق کا کہتاہے نہ ہی علمی میدان میں ان سے دوری اختیار کرنے کا۔۔

جب دوسرے مذاہب کے لوگ اپنے مذہب کا اظہار کرنے میں کو ئی ہچکچاہٹ اور شرمندگی محسوس نہیں کرتے تو اتنے عظیم مذہب کے پیروکار (جس کی گواہی دوسرے مذاہب کے بڑے بڑے سکالر دے چکے ہیں) کیوں اسلام کا اظہار کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔

حضراتِ منتظمین ! میں تو صرف تجویز ہی پیش کر سکتا ہوں ۔ مرضی تو آپ حضرات کی ہی چلنی ہے۔ تاہم مجھے کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی کہ اسلام کے بارے کوئی چوپال بنانے سے غیر مسلم اردو دان طبقہ ادھر کا رخ بند کر دے گا۔۔۔۔۔۔(منہاجین کا کہنا درست ہے کہ ابھی تک اپنی روشن خیالی کے باوجود کسی ہندو نے اس چوپال کا رخ نہیں کیا)

آپ حضرات اس بات کا ضرور خیال کریں کہ اس چوپال میں کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ کسی پر بے جا تنقید نہ کی جاوے لیکن ایک اچھے اور مثبت انداز میں اسلام کے بارے بحث پر قدغن۔۔۔ چہ معنی دارد ؟؟

بہر حال آپ حضرات کی طرف سے مثبت جواب کا منتظر ہوں۔۔۔
 

جیسبادی

محفلین
میں سمجھتا ہوں کہ اگر کسی موضوع پر علیحدہ چوپال نہیں، تو قریب ترین چوپال میں اس موضوع پر اظہارِخیال کیا جا سکتا ہے۔ جب ڈاک کی بھتات سے اس موضوع میں لوگوں کے شوق کا پتہ چلے گا تو الگ سے چوپال خود ہی بن جائے گا۔
 

سیفی

محفلین
جیسبادی
آپ کی بات کسی عام چوپال کے بارے تو درست ہو سکتی ہے مگر اسلام کے بارے یہ سوچنا کہ اگر لوگ اس بارے دلچسپی لیویں تو نئی چوپال بنائی جائے ، میرے خیال میں درست نہیں
بہت ساری ایسی اردو سائیٹس ہیں جہاں اسلام بارے علیحدہ پیجز موجود ہیں پھر بھی ان کو ہر طبقہ فکر کے لوگ وزٹ کر تے ہیں مثلاً اردو پوائنٹ ۔۔۔۔
اب جس کی مرضی ہو وہ اسلام کی چوپال میں آئے اور جس کی مرضی نہ آئے۔۔۔۔
 
Top