عباس تابش میری تنہائی بڑھاتے ہیں چلے جاتے ہیں۔۔۔ عباس تابش

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میری تنہائی بڑھاتے ہیں چلے جاتے ہیں
ہنس تالاب پہ آتے ہیں چلے جاتے ہیں

اس لئے اب میں کسی کو نہیں جانے دیتا
جو مجھے چھوڑ کے جاتے ہیں چلے جاتے ہیں

میری آنکھوں سے بہا کرتی ہے ان کی خوشبو
رفتگاں خواب میں آتے ہیں چلے جاتے ہیں

شادئ مرگ کا ماحول بنا رہتا ہے
آپ آتے ہیں رلاتے ہیں چلے جاتے ہیں

کب تمھیں عشق پہ مجبور کیا ہے ہم نے
ہم تو بس یاد دلاتے ہیں چلے جاتے ہیں

آپ کو کون تماشائی سمجھتا ہے یہاں
آپ تو آگ لگاتے ہیں چلے جاتے ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
اس لئے اب میں کسی کو نہیں جانے دیتا​
جو مجھے چھوڑ کے جاتے ہیں چلے جاتے ہیں​

میری آنکھوں سے بہا کرتی ہے ان کی خوشبو​
رفتگاں خواب میں آتے ہیں چلے جاتے ہیں​

واہ۔۔۔! بہت خوب۔۔۔!​

شکریہ بلال اس شرکت کا۔​
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس لئے اب میں کسی کو نہیں جانے دیتا​
جو مجھے چھوڑ کے جاتے ہیں چلے جاتے ہیں​

میری آنکھوں سے بہا کرتی ہے ان کی خوشبو​
رفتگاں خواب میں آتے ہیں چلے جاتے ہیں​

واہ۔۔۔ ! بہت خوب۔۔۔ !​

شکریہ بلال اس شرکت کا۔​
بہت بہت شکریہ احمد بھائی۔
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوب
اس لئے اب میں کسی کو نہیں جانے دیتا​
جو مجھے چھوڑ کے جاتے ہیں چلے جاتے ہیں​
سدا خوش رہیں
 
Top