مبارکباد میری دوسری بیٹی کی پیدائش!اسلامی نام تجویز کریں

الحمدللہ
22-7-2011 کو میری دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی
میری بڑی بیٹی کانام ،نوصیبا،ہے اس سے ملتا جلتا اسلامی نام تجویز کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ۔ آپ کو دوسری بیٹی کی بہت مبارک ہو۔
آپ کی پہلی بیٹی کا نام بھی بہت اچھا ہے۔ آپ نے غالبا ان صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر اپنی پہلی بیٹی کا نام رکھا ہے جو عقبہ اول میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے والوں میں شریک تھیں۔ دوسری بیٹی کا نام بھی اسی طرح منتخب کر لیں۔ باقی دوست اس سلسلے میں مشورہ دے دیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہو سکتا ہے کہ نوصیبا سے ملتا جلتا کوئی نام مل جائے، لیکن میری دانست میں قافیہ ملانے کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے، بلکہ اچھا نام رکھنا چاہیے۔ میں نے کئی لوگوں کو بچوں کے صرف اسی وجہ سے مہمل نام رکھتے دیکھا ہے کہ وہ کسی ایک خاص حرف سے شروع ہونے والے یا اس پر ختم ہونے والے الفاظ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔
 

سویدا

محفلین
پہلی بیٹی کے نام کا صحیح املا غالبا نسیبا یا نصیبا ہونا چاہیے نون کے پیش کے ساتھ

اور دوسری بیٹی کا نام سہیمہ سین کے پیش کے ساتھ یہ بھی صحابیہ کا نام ہے
suhaimah
 
ماشاءاللہ۔ آپ کو دوسری بیٹی کی ولادت بہت مبارک ہو۔
میں اس کا نام " نبیرہ "تجویز کرتا ہوں۔
نام نبیرا - Nabira
جنس لڑكی
زبان عربی
معنی عقل و دانائی والی
 
Top