میری ذاتی کاوشیں (شاعری)

اس نے آج کہہ بھیجا
اس طرح جو کرتے ھو
درد درد جیتے ھو
بوند بوند مرتے ھو
لحظہ لحظہ تنہائی میں بدلتے جاتے ھو
کون سی خواھش ھے؟
کون سی خلش ھے جو
یوں اداس پھرتے ھو
ادھ مرے سے رھتے ھو

میں نہیں ملی تو کیا؟
خواھشیں جلا ڈالو
پھر سے مسکرا ڈالو
پر مجھے بھلا ڈالو

اس کو کون سمجھائے؟
زندگی اپناے میں
خواھشیں جلانے میں
یادوں کو بھلانے میں
پھر سے مسکرانے میں
کچھ تو وقت لگتا ھے

اور وھی ذرا سا وقت
میری زندگانی ھے

از؛ ملک محمد اسد
 
Top