میری رکنیت جاری کی جائے

راجہ صاحب

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
کسی وجہ سے میں‌کسی بھی تھریڈ میں‌داخل نہیں‌ہو پا رہا اگر ایسا کسی پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے تو اس کے بارے میں‌مجھے بتایا جائے یا جو بھی اس کی وجہ ہے یا اگر میری رکنیت ختم کی گئی ہے تو برائے مہربانی اسے بحال کیا جائے
خیراندیش
راجہ صاحب
 

زیک

مسافر
کیا یہ مسئلہ آپ کے ساتھ کسی خاص فورمز ، مثال کے طور پر لائبریری یا سیاست وغیرہ، میں ہے یا ہر جگہ؟ کیا تھریڈز پڑھنا بھی ممکن نہیں یا صرف نئے تھریڈ کھولنا اور جواب دینا؟
 

راجہ صاحب

محفلین
میں جب بھی لائبریری میں کچھ پوسٹ کرنا چاہتا ہوں تو یہ میسج آتا ہے
راجہ صاحب, آپ کو اس صفحہ پر داخل ہونے کی اجازت نہیں. شاید مندرجہ ذیل اسباب میں سے کوئی ایک سبب ہو :
شاید آپ کا اکاونٹ اس فورم کیلئے کارآمد نہیں ،
شاید آپ کسی ممبر کو تنگ کررہے ہیں ،
کیا آپ ناظم یا کسی VIP ممبر کے کام میں دخل اندازی کررہے ہیں ،
شاید آپ کو منتظم اعلیٰ نے اس لئے روک دیا کہ آپ کا اکاونٹ ختم ہوگیا ہے ،
یا پھر آپ نے اپنا اکاونٹ فعال ہی نہیں کیا ۔ ۔ ۔
منتظم اعلیٰ سے اپنا یہ شکوہ دفتر شکایات میں پیش کرسکتے ہیں ۔ ۔ ۔

اگر ان میں سے کوئی وجہ ہے تو برائے کرم مجھے بتایا جائے
:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
لائبریری میں‌ پوسٹ کرنے کے لیے آپ کا لائبریری ٹیم کا رکن ہونا ضروری ہے۔ لائبریری کے علاوہ آپ کو پوسٹنگ میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ لائبریری میں‌ پوسٹ کر سکیں تو لائبریری کی سربراہ سیدہ شگفتہ ہیں، ان سے رابطہ کرنا پڑے گا۔
 

راجہ صاحب

محفلین
لائبریری میں‌ پوسٹ کرنے کے لیے آپ کا لائبریری ٹیم کا رکن ہونا ضروری ہے۔

السلام علیکم

لیکن جناب میں پہلے بھی وہاں پوسٹ کرتا رہا ہوں ۔ اور لائبریری کا ممبر بھی تھا چار چھ ماہ پہلے کی بات ہے اب دوبارہ آیا ہوں تو یہاں کی کایا ہی پلٹی ہوئی نظر آرہی ہے :(
 

شمشاد

لائبریرین
یہی بات ہو گی، دیکھیں آپ کی شناخت کے نیچے "لائبریری ٹیم ممبر" کی بجائے " مشاق " لکھا آ رہا ہے۔

میں شگفتہ صاحبہ سے کہتا ہوں کہ آپ کو پھر سے لائبریری ٹیم کا ممبر بنا دیا جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
اس بات سے یہ تو پتہ چلا کہ راجہ صاحب اب مشاق ہو چکے ہیہں پانچ سو پیغامات کی حد پار کر کے۔۔۔
 

راجہ صاحب

محفلین
آپ نے چونکہ حصہ نہیں ڈالا اس لیے آپ کی رکنیت خارج ہوگئی ہوگی۔
جی لگتا تو کچھ ایسا ہی ہے ۔
یہی بات ہو گی، دیکھیں آپ کی شناخت کے نیچے "لائبریری ٹیم ممبر" کی بجائے " مشاق " لکھا آ رہا ہے۔

میں شگفتہ صاحبہ سے کہتا ہوں کہ آپ کو پھر سے لائبریری ٹیم کا ممبر بنا دیا جائے۔
شمشاد صاحب سفارش کرنے پرآپ کا بھی مشکور ہوں
اس بات سے یہ تو پتہ چلا کہ راجہ صاحب اب مشاق ہو چکے ہیہں پانچ سو پیغامات کی حد پار کر کے۔۔۔
اور جناب الف عین مشاق تو ہم کب سے ہو چکے ہیں آپ کا بھی شکریہ

والسلام
 
Top