میری رکنیت ختم کر دیجیئے ۔ ۔ ۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرخ منظور

لائبریرین
واہ ! بہت خوب راہبر - آپ نے با لکل صحیح فرمایا - میں مذہبی بحث میں حصہ نہیں لیتا لیکن ان کے پیغامات پڑھ کر مجھے مجبورا" اس میں‌کودنا پڑتا تھا ؂- بہت شکریہ!
 
جناب یہ کھجور کا درخت میرے پنڈ میں ہے، کھجی کے حوالے سے خیرپور مشہور ہے اور یہ مجھے خیرپور کی یاد دلاتا ہے۔

کجھی کیا میرپور خاص میں‌بھی لگتی ہیں۔ کیونکہ بچپن میں‌جب ہم میرپور جاتے تھے تو کھجیاں کھاتے تھے۔
اور ہاں‌جامن کہاں‌کی مشھور ہیں؟
 
نعیم،
سب کے ساتھ مل کر جینا سیکھئے۔ تائید ہو یا تنقید ہو، تبصرہ ہو یا مناظرہ، اگر انسان فریق مخالف کی عزت کرنا نہ چھوڑے تو صورتحال کبھی سیاہ یا سفیدم تخت یا تختہ تک نہیں پہنچتی۔ ضروری نہیں کے ایک شخص‌کی بات سب مان لیں، اس کے لئے ایک عظیم لیڈرانہ صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سیاست، عدالت اور امامت کے اسباق تنہائی میں نہیں پڑھے جاتے۔ صبر اور برداشت سے کام لیجئے، اپنا نکتہ نظر سمجھانے کے ساتھ ساتھ، دوسروں کے نکتہ نظر کو بھی اہمیت دیجئے۔ دوستوں کی عزت کرکے یہ احساس دلائیے کہ آپ خود بھی اپنی عزت کے خواہاں ہیں۔ اور آپ کے نزدیک ان کی بات بھی اہم ہے، انا پہ ضرب نہیں! لوگ تنقید، تبصرہ اور تائید تو سہہ لیتے ہیں لیکن بے عزتی، طعن و تشنیع نہیں۔ بہت ہی بنیادی باتیں ہیں، یقیناَ آپ اس سے برتر ہیں۔ اپنی معلومات شئیر کیجئے، نافذ نہ کیجئے۔ کوئی بھی غلطیوں سے مبرا نہیں، دوسروں کی غلطیوں‌کو معاف کردینا اور بھول جانا زیادہ اچھی بات ہے۔ اپنی غلطی پر ہمیشہ نہ سہی کبھی کبھی معافی مانگ لینا اپنی ذہنی صحت کے لئے صحت بخش ہے۔

والسلام،
 
نعیم ،

رکنیت ختم کرنے کی درخواست دینے کی ضرورت کیا ہے ، آپ اگر کچھ بھی پوسٹ نہ کریں تو بھی آپ کا مقصد حل ہو سکتا ہے۔

دوسرا جب کسی موضوع پر مزاحمت زیادہ ملے تو اپنے ہمواہ ڈھونڈنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کو حوصلہ ہوکہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔

تیسرا اختلاف رائے شدید بھی ہو تو برداشت کرنے کی کوشش کریں اور تحقیق سے اپنے دلائل اور مضبوط اور مربوط کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
تیسرا اختلاف رائے شدید بھی ہو تو برداشت کرنے کی کوشش کریں اور تحقیق سے اپنے دلائل اور مضبوط اور مربوط کریں۔
شکریہ محب۔ اور Muhammad Naeem اختلاف رائے سے یہ بھی مراد مت لیں کہ سب مخالفوں اور ان کی آراء کو روند کر گذرنا آپ کا حق ہے۔ اور یہ بھی کہ اختلاف رائے کا مطلب دشمنی نہیں‌ لینا
 
شکریہ محب۔ اور Muhammad Naeem اختلاف رائے سے یہ بھی مراد مت لیں کہ سب مخالفوں اور ان کی آراء کو روند کر گذرنا آپ کا حق ہے۔ اور یہ بھی کہ اختلاف رائے کا مطلب دشمنی نہیں‌ لینا
شکریہ قیصرانی، آپ کی اجازت سے مزید اضافہ کی ہمت کررہا ہوں۔
بارہا ایسا ہوتا ہے کہ کچھ لوگ ایک ہی بات کی موافقت کرتے ہیں اور کچھ مخالفت۔ اگر ہم مخالفت کرنے والوں کو دشمنوں کی لسٹ میں درج کرلیں تو کبھی بھی ان کی معلومات کا فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔ ذاتی پرخاش کوئی فائدہ نہیں دیتی۔ نکات پر توجہ رکھئے اور یقین رکھئے کہ آپ کے خیالات کچھ بھی ہوں، آپ ہم سب کے لئے باعزت ہیں۔ آخر دنیا میں ہندو، یہودی، عیسائی، بدھ اور نہ جانے کتنے مذاہب ہیں۔ نظریات کا باہمی فرق ، نہ تو حق عزت چھین لینے کے اور نہ ہی حق زندگی چھین لینے کے مترادف ہے۔
 
جزاک اللہ برادر
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ لیکن میں اس تھریڈ کو مقفل کرنا چاہوں گا۔ جہاں تک نعیم کا تعلق ہے تو مجھے افسوس ہے کہ ہم ان کی زیادہ پذیرائی نہیں کر سکے۔ اس میں دونوں جانب سے ہی کچھ اچھے رویے کا مظاہرہ نہیں ہوا۔ میں اس بات کا بندوبست کر رہا ہوں کہ دوبارہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔
والسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top