میری سمجھ میں نہیں آتا کہ تمہارے ابومجھے نا پسند کیوں کرتے ہیں

عندلیب

محفلین
رخصتی کے وقت شوہر نے بیوی کے کان میں کہا " میری سمجھ میں نہیں آتا کہ تمہارے ابومجھے نا پسند کیوں کرتے ہیں ۔"
بیوی نے ادھر ادھردیکھا کوئی اس کی طرف متوجہ تو نہیں ۔ پھر سرگوشی میں جواب دیا " میں ابھی تک ان کی ناپسندیدگی کا سبب سمجھ نہیں سکی ہوں ، دیکھونا، دنیا میں دولت، عقل اورصورت شکل ہی سب کچھ نہیں ہوتی ۔"
 
رخصتی کے وقت شوہر نے بیوی کے کان میں کہا " میری سمجھ میں نہیں آتا کہ تمہارے ابومجھے نا پسند کیوں کرتے ہیں ۔"
بیوی نے ادھر ادھردیکھا کوئی اس کی طرف متوجہ تو نہیں ۔ پھر سرگوشی میں جواب دیا " میں ابھی تک ان کی ناپسندیدگی کا سبب سمجھ نہیں سکی ہوں ، دیکھونا، دنیا میں دولت، عقل اورصورت شکل ہی سب کچھ نہیں ہوتی ۔"
a98.gif

:laughing::laughing::laughing::laughing::laughing::good::good:
 

زین

لائبریرین
اچھا طریقہ ہے خواتین کی ہمدردی حاصل کرنے کا جبکہ شمشاد بھائی نے جیہ بہن سے صرف مذاق میں یہ بات کہی
 

arifkarim

معطل
واقعی یہ لطیفہ مجھے بھی سمجھ نہیں آیا۔ ایک خاکہ ذہن میں ابھرا تو ہے پر وہ اتنا خوفناک ہے کہ یہاں لکھ نہیں سکتا! :)
 

زین

لائبریرین
مجھے برا اس لئے لگا کہ ایک دوسرے دھاگے میں بھی آپ نے شمشاد بھائی کے ایک پیغام کے بعد طنزیہ الفاظ استعمال کئے ۔جس کی کچھ دیر پہلے آپ نے تدوین کردی۔

اور آپ نے دونوں پیغامات میں سمائلی وغیرہ کچھ استعمال نہیں کیا جس سے یہ ثابت ہو کہ آپ مذاق کررہے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
کاشفی بھائی آپ فکر نہ کریں اور اپنے ذہن پر اتنا زیادہ زور نہ دیں۔ جیہ بخوبی جانتی ہے جو میں نے کہا ہے۔

زین بہت شکریہ۔
 

کاشفی

محفلین
دل بڑا رکھیں! مزاق کر کے میں نے غلطی کی۔۔ میں نہ کسی کی طرفداری کر رہا تھا نہ کسی کو طنز کر رہا تھا۔۔اگر کسی کو بُرا لگا ہے تو معذرت۔۔ آئیندہ آپ سب سے مزاق نہیں کرونگا۔۔ انشاء اللہ۔

جناب شمشاد صاحب اور زین صاحب معذرت۔۔ معاف فرما دیں۔۔ جزاک اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
کاشفی بھائی اتنا تو میں بھی سمجھتا ہوں کہ کون سی بات مذاق میں کہی گئی ہے اور کون سی سنجیدگی سے۔ آپ بھی اتنی سنجیدگی سے نہ لیں۔
 

جیہ

لائبریرین
ارے ارے ارے

لطیفہ اب بھی مجھے سمجھ نہ آیا کیوں کہ بقول شمشاد بھائی میرے سر میں دماغ نہیں ہے :) حالانکہ دوسرے دن تو گدھے کو بھی لطیفہ سمجھ میں آجاتا ہے۔ وہی چڑیاگھر والا، جو بندر کے لطیفے پر پہلے دن خاموش رہا اور دوسرے دن ہنسا تھا۔ مشہور لطیفہ ہے
 
Top